Yaa Baneee Aadama qad anzalnaa `alaikum libaasany yuwaaree saw aatikum wa reeshanw wa libaasut taqwaa zaalika khair; zaalika min Aayaatil laahi la`allahum yaz zakkaroon
ترجمہ (جالندھری)
اے نبی آدم ہم نے تم پر پوشاک اتاری کہ تمہارا ستر ڈھانکے اور (تمہارے بدن کو) زینت (دے) اور (جو) پرہیزگاری کا لباس (ہے) وہ سب سے اچھا ہے۔ یہ خدا کی نشانیاں ہیں تاکہ لوگ نصحیت پکڑ یں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَابَنِي آدَمَ قَدْ أَنزَلْنَا عَلَيْكُمْ﴾ أي: خلقنا لكم ﴿لِبَاسًا يُوَارِي سَوْآتِكُمْ﴾ التي قصَدَ الشيطانُ إبداءها ﴿وَرِيشًا﴾ لباسَ زينةٍ تتجمَّلُون بها، فهي للأناسيِّ كالريشِ للطائرِ.
المعنى: أنزلَ لكم لباسَينِ: أحدُهما لسترِ عوراتِكم، والآخرُ لجمالكم ﴿وَلِبَاسُ التَّقْوَىَ﴾ هو خشيةُ الله والتورُّعُ، وقيلَ: هو ما يُلْبَس من الدُّروع ويُتَّقى به ﴿ذَلِكَ خَيْرٌ ذَلِكَ﴾ أي: إنزالُ اللِّباسِ ﴿مِنْ آيَاتِ اللّهِ﴾ الدالَّةِ على فضلِه ورحمتِه ﴿لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُون﴾ فيعرفونَ نعمتَه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے آدم (علیہ السلام) کی اوﻻد ہم نے تمہارے لئے لباس پیدا کیا جو تمہاری شرم گاہوں کو بھی چھپاتا ہے اور موجب زینت بھی ہے۱ اور تقوے کا لباس<br>۲، یہ اس سے بڑھ کر ہے<br>۳۔ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ یہ لوگ یاد رکھیں۔
حواشی
(1) ”سَوْآتٌ“ جسم کے وہ حصے جنہیں چھپانا ضروری ہے۔ جیسے شرم گاہ اور ”رِيشًا“ وہ لباس جو حسن ورعنائی کے لئے پہنا جائے۔ گویا لباس کی پہلی قسم ضروریات سے اور دوسری قسم تکملہ واضافہ سے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں قسموں کے لباس کے لئے سامان اور مواد پیدا فرمایا۔(2) اس سے مراد بعض کے نزدیک وہ لباس ہے جو متقین قیامت والے دن پہنیں گے۔ بعض کے نزدیک ایمان، بعض کے نزدیک عمل صالح، خشیت الٰہی وغیرہ ہیں۔ مفہوم سب کا تقریباً ایک ہے کہ ایسا لباس، جسے پہن کر انسان تکبر کرنے کے بجائے، اللہ سے ڈرے اور ایمان و عمل صالح کے تقاضوں کا اہتمام کرے۔
(3) اس سے یہ مفہوم بھی نکلتا ہے کہ زیب و زینت اور آرائش کے لئے بھی اگرچہ لباس پہننا جائز ہے۔ تاہم لباس میں ایسی سادگی زیادہ پسندیدہ ہے جو انسان کے زہد وورع اور تقویٰ کی مظہر ہو۔ علاوہ ازیں نیا لباس پہن کر یہ دعا بھی پڑھی جائے، کیونکہ نبی (صلى الله عليه وسلم) یہ دعا پڑھا کرتے تھے ”الْحَمْدُ للهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي“ (ترمذي ، أبواب الدعوات - ابن ماجه ، كتاب اللباس ، باب ما يقول الرجل إذا لبس ثوبا جديدا) ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے ایسا لباس پہنایا جس سے میں اپنا ستر چھپالوں اور اپنی زندگی میں اس سے زینت حاصل کروں“۔