Qul amara Rabbee bilqisti wa aqeemoo wujoohakum `inda kulli masjidin wad`oohu mukhliseena lahud deen; kamaa bada akum ta`oodoon
ترجمہ (جالندھری)
کہہ دو کہ میرے پروردگار نے تو انصاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور یہ کہ ہر نماز کے وقت سیدھا (قبلے کی طرف) رخ کیا کرو اور خاص اسی کی عبادت کرو اور اسی کو پکارو۔ اس نے جس طرح تم کو ابتداء میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم پھر پیدا ہوگے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ﴾ بالعدلِ والتوحيدِ ﴿وَأَقِيمُواْ وُجُوهَكُمْ﴾ أي: صَلُّوا ﴿عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ﴾ متوجِّهينَ للكعبةِ حيثُما صَلَّيتم ﴿وَادْعُوهُ﴾ اعبُدوه ﴿مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ﴾ العبادةَ.
ولمَّا أنكروا البعثَ، قالَ محتجًّا عليهم: ﴿كَمَا بَدَأَكُمْ﴾ أنشأَكُمْ حُفاةً عُراةً ﴿تَعُودُون﴾ بإعادتِه، فيُجازيكم على أعمالِكم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
آپ کہہ دیجیئے کہ میرے رب نے حکم دیا ہے انصاف کا۱ اور یہ کہ تم ہر سجده کے وقت اپنا رخ سیدھا رکھا کرو<br>۲ اور اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طور پر کرو کہ اس عبادت کو خالص اللہ ہی کے واسطے رکھو۔ تم کو اللہ نے جس طرح شروع میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم دوباره پیدا ہوگے۔
حواشی
(1) انصاف سے مراد یہاں بعض کے نزدیک ”لا إِلَهَ إِلا اللهُ“ یعنی توحید ہے۔(2) امام شوکانی نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ ”اپنی نمازوں میں اپنا رخ قبلے کی طرف کرلو، چاہے تم کسی بھی مسجد میں ہو“ اور امام ابن کثیر نے اس سے استقامت بمعنی متابعت رسول مراد لی ہے اور اگلے جملے سے اخلاص للہ اور کہا ہے کہ ہر عمل کی مقبولیت کے لئے ضروری ہے کہ وہ شریعت کے مطابق ہو اور دوسرے خالص رضائے الٰہی کے لئے ہو۔ آیت میں ان باتوں کی تاکید کی گئی ہے۔