Falanas `alannal lazeena ursila ilaihim wa lanas `alannal mursaleen
ترجمہ (جالندھری)
تو جن لوگوں کی طرف پیغمبر بھیجے گئے ہم ان سے بھی پرسش کریں گے اور پیغمبروں سے بھی پوچھیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَلَنَسْأَلَنَّ الَّذِينَ أُرْسِلَ إِلَيْهِمْ﴾ أي: الأُممَ عمَّا عَمِلُوا فيما بلَّغَتْهُم الرسل، وهذا سؤالُ توبيخ ﴿وَلَنَسْأَلَنَّ الْمُرْسَلِين﴾ عَمَّا أُجيبوا؛ تقريرًا لذلكَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر ہم ان لوگوں سے ضرور پوچھیں گے جن کے پاس پیغمبر بھیجے گئے تھے اور ہم پیغمبروں سے ضرور پوچھیں گے۔۱
حواشی
(1) امتوں سے یہ پوچھا جائے گا کہ تمہارے پاس پیغمبر آئے تھے؟ انہوں نے تمہیں ہمارا پیغام پہنچایا تھا؟ وہاں وہ جواب دیں گے کہ ہاں! یااللہ تیرے پیغمبر تو یقیناً ہمارے پاس آئے تھے لیکن ہماری ہی قسمت پھوٹی تھی کہ ہم نے ان کی پروا نہیں کی اور پیغمبروں سے پوچھا جائے گا کہ تم نے ہمارا پیغام اپنی امتوں کو پہنچایا تھا؟ اور انہوں نے اس کے مقابلے میں کیا رویّہ اختیار کیا؟ پیغمبر اس سوال کا جواب دیں گے۔
جس کی تفصیل قرآن مجید کے مختلف مقامات پر موجود ہے۔