وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ ٨٤
Wa `amtarnaa `alaihim mataran fanzur kaifa kaana aaqibatul mujjrimeen
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم نے ان پر (پتھروں کا) مینھ برسایا۔ سو دیکھ لو کہ گنہگاروں کا کیسا انجام ہوا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا﴾ حجارةً ﴿فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِين﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ہم نے ان پر خاص طرح کا مینہ۱ برسایا پس دیکھو تو سہی ان مجرموں کا انجام کیسا ہوا؟<br>۲
حواشی
(1) یہ خاص طرح کا مینہ کیا تھا ؟ پتھروں کا مینہ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا: «وَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهَا حِجَارَةٗ مِّن سِجِّيلٖ مَّنضُودٖ» [هود: 82]. ”ہم نے ان پر تہ بہ تہ پتھروں کی بارش برسائی“۔ اس سے پہلے فرمایا : «جَعَلۡنَا عَٰلِيَهَا سَافِلَهَا» ”ہم نے اس بستی کو (الٹ کر) نیچے اوپر کردیا“۔(2) یعنی اے محمد! (صلى الله عليه وسلم) دیکھئے تو سہی، جو لوگ علانیہ اللہ کی معاصی کا ارتکاب اور پیغمبروں کی تکذیب کرتے ہیں، ان کا انجام کیا ہوتا ہے؟