Wa qulnaa mim ba`dihee li Baneee Israaa`eelas kunul arda faizaa jaaa`a wa`dulaakhirati ji`naa bikum lafeefaa
ترجمہ (جالندھری)
اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ تم اس ملک میں رہو سہو۔ پھر جب آخرت کا وعدہ آجائے گا تو ہم تم سب کو جمع کرکے لے آئیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقُلْنَا مِن بَعْدِهِ﴾ من بعدِ إهلاكِه ﴿لِبَنِي إِسْرَائِيلَ اسْكُنُواْ الأَرْضَ﴾ أي: أرضَ الشامِ ومصرَ ﴿فَإِذَا جَاء وَعْدُ الآخِرَةِ﴾ وهي الساعةُ ﴿جِئْنَا بِكُمْ﴾ من قبورِكم إلى موقفِ القيامةِ ﴿لَفِيفًا﴾ جَمْعًا مختلِطين.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے فرما دیا کہ اس سرزمین۱ پر تم رہو سہو۔ ہاں جب آخرت کا وعده آئے گا ہم تم سب کو سمیٹ اور لپیٹ کر لے آئیں گے.
حواشی
(1) بظاہر اس سرزمین جس سے فرعون نے موسیٰ (عليه السلام) اور ان کی قوم کو نکالنے کا ارادہ کیا تھا۔
مگر تاریخ بنی اسرائیل کی شہادت یہ ہے کہ مصر سے نکلنے کے بعد دوبارہ مصر نہیں گئے، بلکہ چالیس سال میدان تیہ میں گزار کر فلسطین میں داخل ہوئے۔
اس کی شہادت سورہ اعراف وغیرہ میں قرآن کے بیان سے ملتی ہے۔
اس لئے صحیح یہی ہے کہ اس سے مراد فلسطین کی سرزمین ہے۔