وَبِالْحَقِّ أَنزَلْنَٰهُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ ۗ وَمَآ أَرْسَلْنَٰكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ١٠٥
Wa bilhaqqi anzalnaahu wa bilhaqqi nazal; wa maaa arsalnaaka illaa mubash shiranw wa nazeeraa
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم نے اس قرآن کو سچائی کے ساتھ نازل کیا ہے اور وہ سچائی کے ساتھ نازل ہوا اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو صرف خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَبِالْحَقِّ أَنزَلْنَاهُ﴾ يعني: القرآنَ، أنزلناهُ بالدِّين القائمِ وبالأمرِ الثابتِ ﴿وَبِالْحَقِّ﴾ بالأوامرِ والنَّواهي ﴿نَزَلَ﴾ القرآنُ ﴿وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلاَّ مُبَشِّرًا﴾ للمطيعينَ ﴿وَنَذِيرًا﴾ للعاصينَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ہم نے اس قرآن کو حق کے ساتھ اتارا اور یہ بھی حق کے ساتھ اترا۱ ۔ ہم نے آپ کو صرف خوشخبری سنانے واﻻ اور ڈرانے واﻻ<br>۲ بنا کر بھیجا ہے.
حواشی
(1) یعنی با حفاظت آپ تک پہنچ گیا، اس میں راستے میں کوئی کمی بیشی اور کوئی تبدیلی اور آمیزش نہیں کی گئی اس لئے کہ اس کو لانے والا فرشتہ۔ شَدِيدُ الْقُوَى، الأَمِينُ، الْمَكِينُ اور الْمُطَاعُ فِي الْمَلإِ الأَعْلَى ہے۔ یہ وہ صفات ہیں جو حضرت جبرائیل (عليه السلام) کے متعلق قرآن میں بیان کی گئی ہیں۔(2) مُبَشِّرٌ اطاعت گزار مومن کے لئے اور نَذِيرٌ نافرمان کے لئے۔