Man kaana yureedul `aajilata `ajjalnaa lahoo feehaa maa nashaaa`u liman nureedu summa ja`alnaa lahoo Jahannama yaslaahaa mazmoomammad hooraa
ترجمہ (جالندھری)
جو شخص دنیا (کی آسودگی) کا خواہشمند ہو تو ہم اس میں سے جسے چاہتے ہیں اور جتنا چاہتے ہیں جلد دے دیتے ہیں۔ پھر اس کے لئے جہنم کو (ٹھکانا) مقرر کر رکھا ہے۔ جس میں وہ نفرین سن کر اور (درگاہ خدا سے) راندہ ہو کر داخل ہوگا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿مَّن كَانَ يُرِيدُ الْعَاجِلَةَ﴾ يعني: الدنيا، مقصورًا عليها هَمُّهُ ﴿عَجَّلْنَا لَهُ فِيهَا مَا نَشَاء﴾ من البَسْطِ والتقتيرِ وغيرِهما، لا ما يشاءُ هو ﴿لِمَن نُّرِيدُ﴾ أن نفعلَ له ذلكَ، أو إهلاكَه، قيَّدَ المعجَّلَ والمعجَّلَ له بالمشيئةِ والإرادة؛ لأنه لا يجدُ كُلُّ مُتَمَنٍّ ما يتمنَّاه، ولا كلُّ واحدٍ جميعَ ما يهواهُ ﴿ثُمَّ جَعَلْنَا لَهُ جَهَنَّمَ يَصْلاهَا﴾ يدخُلُها ﴿مَذْمُومًا مَّدْحُورًا﴾ مطرودًا من رحمةِ اللهِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جس کا اراده صرف اس جلدی والی دنیا (فوری فائده) کا ہی ہو اسے ہم یہاں جس قدر جس کے لئے چاہیں سردست دیتے ہیں بالﺂخر اس کے لئے ہم جہنم مقرر کردیتے ہیں جہاں وه برے حالوں دھتکارا ہوا داخل ہوگا.۱
حواشی
(1) یعنی دنیا کے ہر طالب کو دنیا نہیں ملتی، صرف اسی کو ملتی ہے جس کو ہم چاہیں، پھر اس کو بھی اتنی دنیا نہیں جتنی وہ چاہتا ہے بلکہ اتنی ہی ملتی ہے جتنی ہم اس کے لئے فیصلہ کریں۔
لیکن اس دنیا طلبی کا نتیجہ جہنم کا دائمی عذاب اور اس کی رسوائی ہے۔