Wa laa taqtulun nafsal latee harramal laahu illaa bilhaqq; wa man qutila mazlooman faqad ja`alnaa liwaliyyihee sultaanan falaa yusrif fil qatli innahoo kaana mansooraa
ترجمہ (جالندھری)
اور جس کا جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔ اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیئے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ کرے کہ وہ منصورو فتحیاب ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلاَ تَقْتُلُواْ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللّهُ إِلاَّ بِالحَقِّ﴾ والحقُّ الذي تُقتَلُ بهِ النفسُ: هو الردَّةُ والزِّنا والقتلُ ﴿وَمَن قُتِلَ مَظْلُومًا﴾ ومعناه: بغيرِ هذهِ الوجوهِ المذكورةِ ﴿فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيِّهِ﴾ أي: لقريبه الذي يَلي دمَهُ ﴿سُلْطَانًا﴾ تسلُّطًا على القاتلِ، إنْ شاءَ قتلَ، وإن شاءَ عفا، وإن شاءَ أخذَ الدِّيةَ ﴿فَلاَ يُسْرِف فِّي الْقَتْلِ﴾ أي: لا يُسرِفِ الوليُّ في القتلِ.
والإسرافُ: أَنْ يقتُلَ غيرَ القاتلِ، أو يقتُلَ اثنينِ أو أكثرَ بالواحدِ ﴿إِنَّهُ﴾ أي: الوليُّ ﴿كَانَ مَنْصُورًا﴾ أي: أن الوليَّ كان منصوراً بتمكينهِ من القَوَد من قِبَل الشرعِ والسلطان، وقيل: المقتولُ كان منصوراً بقتلِ قاتلِهِ، ولفظةُ «النصر» تُقارن «الظُّلم» أبداً، كقوله عليه السلام : «ونصر المظلوم».
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور کسی جان کو جس کا مارنا اللہ نے حرام کردیا ہے ہرگز ناحق قتل نہ کرنا۱ اور جو شخص مظلوم ہونے کی صورت میں مار ڈاﻻ جائے ہم نے اس کے وارث کو طاقت دے رکھی ہے پس اسے چاہیئے کہ مار ڈالنے میں زیادتی نہ کرے بےشک وه مدد کیا گیا ہے.<br>۲
حواشی
(1) حق کے ساتھ قتل کرنے کا مطلب قصاص میں قتل کرنا ہے، جس کو انسانی معاشرے کی زندگی اور امن و سکون کا باعث قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح شادی شدہ زانی اور مرتد کو قتل کرنے کا حکم ہے۔(2) یعنی مقتول کے وارثوں کو یہ حق یا غلبہ یا طاقت دی گئی ہے کہ وہ قاتل کو حاکم وقت کے شرعی فیصلہ کے بعد قصاص میں قتل کر دیں یا اس سے دیت لے لیں یا معاف کر دیں اور اگر قصاص ہی لینا ہے تو اس میں زیادتی نہ کریں کہ ایک کے بدلے میں دو یا تین چار کو مار دیں، یا اس کا مثلہ کر کے یا عذاب دے کر ماریں، مقتول کا وارث، مدد دیا گیا ہے، یعنی امرا وحکام کو اس کی مدد کرنے کی تاکید کی گئی ہے، اس لئے اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے نہ یہ کہ زیادتی کا ارتکاب کر کے اللہ کی ناشکری کرے۔