قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ بنی اسرائیل

سورۃ بنی اسرائیل آیت ۳۲ کی تفسیر

Surah Bani Israil Ayat 32 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَا تَقْرَبُوا۟ الزِّنَىٰٓ ۖ إِنَّهُۥ كَانَ فَٰحِشَةً وَسَآءَ سَبِيلًا ٣٢

Wa laa taqrabuz zinaaa innahoo kaana faahishatanw wa saaa`a sabeelaa

ترجمہ (جالندھری)

اور زنا کے بھی پاس نہ جانا کہ وہ بےحیائی اور بری راہ ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلاَ تَقْرَبُواْ الزِّنَى﴾ نهيٌ عن مقدِّماتِه؛ كالنَّظرةِ والغمزةِ، فالنهيُ عنه أَوْلى ﴿إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً﴾ فعلةً ظاهرةَ القُبحِ ﴿وَسَاء سَبِيلا﴾ بئسَ طريقًا طريقُه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

خبردار زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا کیوں کہ وه بڑی بےحیائی ہے اور بہت ہی بری راه ہے.۱

حواشی

  1. (1) اسلام میں زنا چونکہ بہت بڑا جرم ہے، اتنا بڑا کہ کوئی شادی شدہ مرد یا عورت اس کا ارتکاب کر لے تو اسے اسلامی معاشرے میں زندہ رہنے کا ہی حق نہیں ہے۔
    پھر اسے تلوار کے ایک وار سے مار دینا ہی کافی نہیں ہے بلکہ حکم ہے کہ پتھر مار مار کر اس کی زندگی کا خاتمہ کیا جائے تاکہ معاشرے میں نشان عبرت بن جائے۔
    اس لئے یہاں فرمایا کہ زنا کے قریب مت جاؤ، یعنی اس کے دواعی و اسباب سے بھی بچ کر رہو، مثلًا غیر محرم عورت کو دیکھنا، ان سے اختلاط، کلام کی راہیں پیدا کرنا، اسی طرح عورتوں کا بے پردہ اور بن سنور کر گھروں سے باہر نکلنا، وغیرہ ان تمام امور سے پرہیز ضروری ہے تاکہ اس بےحیائی سے بچا جا سکے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ