aw khalqam mimmaa yakburu fee sudoorikum; fasa yaqooloona mai yu`eedunaa qulil lazee fatarakum awwala marrah; fasa yunghidoona ilaika ru`oosahum wa yaqooloona mataa huwa qul `asaaa any yakoona qareeba
ترجمہ (جالندھری)
یا کوئی اور چیز جو تمہارے نزدیک (پتھر اور لوہے سے بھی) بڑی (سخت) ہو (جھٹ کہیں گے) کہ (بھلا) ہمیں دوبارہ کون جِلائے گا؟ کہہ دو کہ وہی جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا۔ تو (تعجب سے) تمہارے آگے سرہلائیں گے اور پوچھیں گے کہ ایسا کب ہوگا؟ کہہ دو کہ امید ہے جلد ہوگا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَوْ خَلْقًا﴾ غيرَ ذلك ﴿مِّمَّا يَكْبُرُ﴾ أي: يعظُمُ عظمةً كبيرة ﴿فِي صُدُورِكُمْ﴾ أي: مما يكبُر عندكم عن قَبول الحياة؛ لكونه أبعدَ شيء منها، فإنَّ الله تعالى قادرٌ على إعادةِ الحياة إليها.
قال أكثرُ المفسِّرين: إنه الموت؛ فإنه ليس في نفسِ ابنِ آدم شيءٌ أكبرَ من الموت، أي: لو كنتُم الموتَ بعينه لأُميتَنَّكم ولأَبعَثنكم، وقيل: السموات والأرض والجبال؛ لأنها من أعظمِ المخلوقات ﴿فَسَيَقُولُونَ﴾ تمادياً في الاستهزاء: ﴿مَن يُعِيدُنَا﴾ إذا كنَّا كذلك ﴿قُلِ الَّذِي فَطَرَكُمْ﴾ أي: ابتدأَ خلقَكم ﴿أَوَّلَ مَرَّةٍ﴾ ولم تكونوا شيئاً يُعيدُكم بالقدرةِ التي ابتدأكم بها؛ فإنَّ القادرَ على الإنشاء قادرٌ على الإعادة ﴿فَسَيُنْغِضُونَ﴾ أي: يُحرِّكون ﴿إِلَيْكَ رُؤُوسَهُمْ وَيَقُولُونَ﴾ استهزاءً بك: ﴿مَتَى هُوَ﴾ أي: الإعادةُ والبعث ﴿قُلْ عَسَى أَن يَكُونَ قَرِيبًا﴾ أي: هو قريبٌ؛ لأن (عسى) من الله واجبٌ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یا کوئی اور ایسی خلقت جو تمہارے دلوں میں بہت ہی سخت معلوم ہو۱ ، پھر وه پوچھیں کہ کون ہے جو دوباره ہماری زندگی لوٹائے؟ آپ جواب دے دیں کہ وہی اللہ جس نے تمہیں اول بار پیدا کیا، اس پر وه اپنے سر ہلا ہلا<br>۲ کر آپ سے دریافت کریں گے کہ اچھا یہ ہے کب؟ تو آپ جواب دے دیں کہ کیا عجب کہ وه (ساعت) قریب ہی آن لگی ہو.<br>۳
حواشی
(1) یعنی اس سے بھی زیادہ سخت چیز، جو تمہارے علم میں ہو، وہ بن جاؤ اور پھر پوچھو کہ کون زندہ کرے گا؟۔(2) أَنْغَضَ يُنْغِضُ کے معنی ہیں سر ہلانا۔ یعنی استہزاء کے طور پر سر ہلا کر وہ کہیں گے کہ یہ دوبارہ زندگی کب ہوگی؟۔
(3) قریب کا مطلب ہے، ہونے والی چیز «كُلُّ مَا هُوَ آتٍ فَهُوَ قَرِيبٌ» ”ہر وقوع پذیر ہونے والی چیز قریب ہے“۔ اور ”عسی“ بھی قرآن میں یقین اور واجب الوقوع کے معنی میں استعمال ہوا ہے، یعنی قیامت کا وقوع یقینی اور ضروری ہے۔