رَّبُّكُمْ أَعْلَمُ بِكُمْ ۖ إِن يَشَأْ يَرْحَمْكُمْ أَوْ إِن يَشَأْ يُعَذِّبْكُمْ ۚ وَمَآ أَرْسَلْنَٰكَ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا ٥٤
Rabbukum a`lamu bikum iny yashaaa yarhamkum aw iny yashaa yu`azzibkum; wa maaa arsalnaaka `alaihim wakeelaa
ترجمہ (جالندھری)
تمہارا پروردگار تم سے خوب واقف ہے۔ اگر چاہے تو تم پر رحم کرے یا اگر چاہے تو تمہیں عذاب دے۔ اور ہم نے تم کو ان پر داروغہ (بنا کر) نہیں بھیجا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿رَّبُّكُمْ أَعْلَمُ بِكُمْ﴾ خطابٌ لكفار مكةَ ﴿إِن يَشَأْ يَرْحَمْكُمْ﴾ يُوفِّقكم فتُؤمنوا ﴿أَوْ إِن يَشَأْ يُعَذِّبْكُمْ﴾ أي: يُمِيتكم على الشِّركِ فتُعذَّبوا ﴿وَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ وَكِيلا﴾ حَفيظًا وكَفِيلًا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تمہارا رب تم سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده جاننے واﻻ ہے، وه اگر چاہے تو تم پر رحم کردے یا اگر وه چاہے تمہیں عذاب دے۱ ۔ ہم نے آپ کو ان کا ذمہ دار ٹھہرا کر نہیں بھیجا.<br>۲
حواشی
(1) اگر خطاب مشرکین سے ہو تو رحم کے معنی قبول اسلام کی توفیق کے ہونگے اور عذاب سے مراد شرک پر ہی موت ہے، جس پر وہ عذاب کے مستحق ہوں گے۔ اور اگر خطاب مومنین سے ہو تو رحم کے معنی ہوں گے کہ وہ کفار سے تمہاری حفاظت فرمائے گا اور عذاب کا مطلب ہے کفار کا مسلمانوں پر غلبہ و تسلط۔(2) کہ آپ انہیں ضرور کفر کی دلدل سے نکالیں یا ان کے کفر پر جمے رہنے پر آپ سے باز پرس ہو۔