Wastafziz manis tat`ta minhum bisawtika wa ajlib `alaihim bikhailika wa rajilika wa shaarik hum fil amwaali wal awlaadi wa `idhum; wa maa ya`iduhumush Shaitaanu illaa ghurooraa
ترجمہ (جالندھری)
اور ان میں سے جس کو بہکا سکے اپنی آواز سے بہکاتا رہ۔ اور ان پر اپنے سواروں اور پیاروں کو چڑھا کر لاتا رہ اور ان کے مال اور اولاد میں شریک ہوتا رہ اور ان سے وعدے کرتا رہ۔ اور شیطان جو وعدے ان سے کرتا ہے سب دھوکا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَاسْتَفْزِزْ﴾ استَخِفَّ واستَزِلَّ ﴿مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ﴾ يعني: من ذُريةِ آدمَ ﴿بِصَوْتِكَ﴾ أي: بالوسوسةِ ﴿وَأَجْلِبْ﴾ اجمَعْ ﴿عَلَيْهِم بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ﴾ جمعُ راجل، المعنى: اجهدْ جهدَكَ، واجمَعْ عليهم مكرَكَ وحيلَك ما أمكَنَكَ، فلن أعجزَ عن منعِك ومنعِهم إذا شئتُ ﴿وَشَارِكْهُمْ فِي الأَمْوَالِ﴾ المحرَّمةِ؛ كالرِّبا والغُصوب ﴿وَالأَوْلادِ﴾ من الزِّنا، وما كانوا يَئدِونَهُ من البناتِ، ويُهَوِّدونه ويُمَجِّسونه ويُنَصِّرونَهُ من أولادِهم ﴿وَعِدْهُمْ﴾ بما لا يتمُّ لهم، وبأنهم غيرُ مبعوثينَ، فهذِه مشاركَةٌ في النفوس ﴿وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلاَّ غُرُورًا﴾ باطِلًا؛ لأنه لا يُغْني عنهم شيئًا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان میں سے تو جسے بھی اپنی آواز سے بہکا سکے بہکا۱ لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا ﻻ<br>۲ اور ان کے مال اور اوﻻد میں سے اپنا بھی ساجھا لگا<br>۳ اور انہیں (جھوٹے) وعدے دے لے<br>۴۔ ان سے جتنے بھی وعدے شیطان کے ہوتے ہیں سب کے سب سراسر فریب ہیں.<br>۵
حواشی
(1) آواز سے مراد پر فریب دعوت یا گانے، موسیقی اور لہو و لعب کے دیگر آلات ہیں، جن کے ذریعے سے شیطان بکثرت لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔(2) ان لشکروں سے مراد، انسانوں اور جنوں کے وہ سوار اور پیادے لشکر ہیں جو شیطان کے چیلے اور اس کے پیروکار ہیں اور شیطان ہی کی طرح انسانوں کو گمراہ کرتے ہیں، یا مراد ہے ہر ممکن ذرائع جو شیطان گمراہ کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔
(3) مال میں شیطان کی مشارکت کا مطلب حرام ذریعے سے مال کمانا اور حرام طریقے سے خرچ کرنا ہے اور اسی طرح مویشیوں کو بتوں کے ناموں پر وقف کر دینا مثلًا بحیرہ، سائبہ وغیرہ اور اولاد میں شرکت کا مطلب، زنا کاری، عبدالات، عبدالعزیٰ وغیرہ نام رکھنا، غیر اسلامی طریقے سے ان کی تربیت کرنا کہ برے اخلاق و کردار کے حامل ہوں، ان کو تنگ دستی کے خوف سے ہلاک یا زندہ درگور کر دینا، اولاد کو مجوسی، یہودی و نصرانی وغیرہ بنانا اور بغیر مسنون دعا پڑھے بیوی سے ہم بستری کرنا وغیرہ وغیرہ ہے۔ ان تمام صورتوں میں شیطان کی شرکت ہو جاتی ہے۔
(4) کہ کوئی جنت و دوزخ نہیں ہے، یا مرنے کے بعد دوبارہ زندگی نہیں ہے وغیرہ۔
(5) غُرُورٌ (فریب) کا مطلب ہوتا ہے غلط کام کو اس طرح مزین کرکے دکھانا کہ وہ اچھا اور درست لگے۔