قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ بنی اسرائیل

سورۃ بنی اسرائیل آیت ۷۱ کی تفسیر

Surah Bani Israil Ayat 71 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يَوْمَ نَدْعُوا۟ كُلَّ أُنَاسٍۭ بِإِمَٰمِهِمْ ۖ فَمَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَأُو۟لَٰٓئِكَ يَقْرَءُونَ كِتَٰبَهُمْ وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا ٧١

Yawma nad`oo kulla unaasim bi imaamihim faman ootiya kitaabahoo bi yameenihee fa ulaaa`ika yaqra`oona kitaabahum wa laa yuzlamoona fateelaa

ترجمہ (جالندھری)

جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے۔ تو جن (کے اعمال) کی کتاب ان کے داہنے ہاتھ میں دی جائے گی وہ اپنی کتاب کو (خوش ہو ہو کر) پڑھیں گے اور ان پر دھاگے برابر بھی ظلم نہ ہوگا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يَوْمَ﴾ أي: واذكُرْ يومَ ﴿نَدْعُو كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ﴾ أي: ومعهم إمامُهم وهاديهم إلى الرُّشد، وهم الرُّسل ﴿فَمَنْ أُوتِيَ﴾ من المدعُوِّينَ ﴿كِتَابَهُ﴾ أي: كتابَ عملِه ﴿بِيَمِينِهِ﴾ وهمُ السعداءُ ﴿فَأُوْلَـئِكَ يَقْرَؤُونَ كِتَابَهُمْ﴾ أي: ما فيه من الحسناتِ، ولم يَذْكرِ الأشقياءَ، وإنْ كانوا يقرؤون كتبَهم أيضًا؛ لأنهم إذا قرؤوا ما فيها، لم يُفْصِحوا به؛ خوفًا وحياءً، بخلافِ السعداءِ ﴿وَلاَ يُظْلَمُونَ﴾ أي: جميعُ المدعوِّينَ ﴿فَتِيلا﴾ وهو ما في شقِّ النواةِ طولًا.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے پیشوا سمیت۱ بلائیں گے۔ پھر جن کا بھی اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دے دیا گیا وه تو شوق سے اپنا نامہٴ اعمال پڑھنے لگیں گے اور دھاگے کے برابر (ذره برابر) بھی ﻇلم نہ کئے جائیں گے.<br>۲

حواشی

(1) إِمَامٌ کے معنی پیشوا، لیڈر اور قائد کے ہیں، یہاں اس سے کیا مراد ہے؟ اس میں اختلاف ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد پیغمبر ہے یعنی ہر امت کو اس کے پیغمبر کے حوالے سے پکارا جائے گا، بعض کہتے ہیں، اس سے آسمانی کتاب مراد ہے جو انبیاء کے ساتھ نازل ہوتی رہیں۔ یعنی اے اہل تورات! اے اہل انجیل! اور اے اہل قرآن! وغیرہ کہہ کر پکارا جائے گا بعض کہتے ہیں یہاں ”امام“ سے مراد نامہ اعمال ہے یعنی ہر شخص کو جب بلایا جائے گا تو اس کا نامہ اعمال اس کے ساتھ ہوگا اور اس کے مطابق اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسی رائے کو امام ابن کثیر اور امام شوکانی نے ترجیح دی ہے۔
(2) فَتِيلٌ اس جھلی یا تاگے کو کہتے ہیں جو کھجور کی گٹھلی میں ہوتا ہے یعنی ذرہ برابر ظلم نہیں ہوگا۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ