Am tureedoona an tas`aloo Rasoolakum kamaa su`ila Moosa min qabl; wa mai yatabaddalil kufra bil eemaani faqad dalla sawaaa`as sabeel
ترجمہ (جالندھری)
کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے پیغمبر سے اسی طرح کے سوال کرو، جس طرح کے سوال پہلے موسیٰ سے کئے گئے تھے۔ اور جس شخص نے ایمان (چھوڑ کر اس) کے بدلے کفر لیا، وہ سیدھے رستے سے بھٹک گیا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
نزلَتْ في اليهود حينَ قالوا: يا محمدُ، ائتنا بكتابٍ من السماءِ جملةً كما أتى موسى بالتوراة، قال اللهُ تعالى: ﴿أَمْ تُرِيدُونَ﴾ يعني: أَتُريدون ﴿أَن تَسْأَلُواْ رَسُولَكُمْ﴾ محمدًا صلى الله عليه وسلم ﴿كَمَا سُئِلَ مُوسَى مِن قَبْلُ﴾ سألَهُ قومُه، فقالوا: (أَرِنَا اللّهِ جَهْرَةً) [النساء: 153]، ففيه منعُهم عن السُّؤالات المقترحَةِ بعدَ ظهورِ الدلائل والبراهين ﴿وَمَن يَتَبَدَّلِ الْكُفْرَ بِالإِيمَانِ فَقَدْ ضَلَّ﴾ أي: أخطأ ﴿سَوَاء السَّبِيل﴾ أي: الطريقَ الصحيحَ العدلَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا تم اپنے رسول سے یہی پوچھنا چاہتے ہو جو اس سے پہلے موسیٰ ﴿علیہ السلام﴾ سے پوچھا گیا تھا؟۱ (سنو) ایمان کو کفر سے بدلنے واﻻ سیدھی راه سے بھٹک جاتا ہے۔
حواشی
(1) مسلمانوں (صحابہ (رضي الله عنهم) ) کو تنبیہ کی جارہی ہے کہ تم یہودیوں کی طرح اپنے پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) سے از راہ سرکشی غیر ضروری سوالات مت کیا کرو۔
اس میں اندیشۂ کفر ہے۔