قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۱۳۹ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 139 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
قُلْ أَتُحَآجُّونَنَا فِى اللَّهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ وَلَنَآ أَعْمَٰلُنَا وَلَكُمْ أَعْمَٰلُكُمْ وَنَحْنُ لَهُۥ مُخْلِصُونَ ١٣٩

Qul atuhaaajjoonanaa fil laahi wa Huwa Rabbunaa wa Rabbukum wa lanaa a`maalunaa wa lakum a`maalukum wa nahnu lahoo mukhlisson

ترجمہ (جالندھری)

(ان سے) کہو، کیا تم خدا کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو، حالانکہ وہی ہمارا اور تمھارا پروردگار ہے اور ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمھارے اعمال (کا) اور ہم خاص اسی کی عبادت کرنے والے ہیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿قُلْ﴾ يا محمدُ لليهود والنَّصارى: ﴿أَتُحَاجُّونَنَا فِي اللّهِ﴾ في دينِ اللهِ.
والمُحَاجَّةُ: المجادَلةُ لإظهار الحُجَّة ﴿وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ﴾ أي: نحنُ وأنتُم سواءٌ في الله؛ فإنه ربُّنا وربُّكم ﴿وَلَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ﴾ أي: لكلِّ واحدٍ جزاءُ عملهِ ﴿وَنَحْنُ لَهُ مُخْلِصُون﴾ يعني: كيف تَدَّعون أنكم أَوْلى بالله، ونحنُ له مخلِصون، وأنتُم به مشركون؟! والإخلاصُ: أن يُخْلِصَ العبدُ دِينَهُ وعملَه لله، فلا يُشركُ به في دِينه، ولا يُرائي بعمله.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

آپ کہہ دیجیئے کیا تم ہم سے اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہو جو ہمارا اور تمہارا رب ہے، ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال، ہم تو اسی کے لئے مخلص ہیں۔۱

حواشی

  1. (1) کیا تم ہم سے اس بارے میں جھگڑتے ہو کہ ہم ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں، اسی کے لئے اخلاص ونیاز مندی کے جذبات رکھتے ہیں اور اس کے اوامر کا اتباع اور زواجر سے اجتناب کرتے ہیں، حالانکہ وہ ہمارا رب ہی نہیں، تمہارا بھی ہے اور تمہیں بھی اس کے ساتھ یہی معاملہ کرنا چاہیے جو ہم کرتے ہیں اور اگر تم ایسا نہیں کرتے توتمہارا عمل تمہارے ساتھ، ہمارا عمل ہمارے ساتھ۔
    ہم تو اسی کے لئے اخلاص عمل کا اہتمام کرنے والے ہیں۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ