Wa likullinw wijhatun huwa muwalleehaa fastabiqul khairaat; ayna maa takoonoo yaati bikumullaahu jamee`aa; innal laaha `alaa kulli shai`in qadeer
ترجمہ (جالندھری)
اور ہر ایک (فرقے) کے لیے ایک سمت (مقرر) ہے۔ جدھر وہ (عبادت کے وقت) منہ کیا کرتے ہیں۔ تو تم نیکیوں میں سبقت حاصل کرو۔ تم جہاں رہو گے خدا تم سب کو جمع کرلے گا۔ بے شک خدا ہر چیز پر قادر ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ﴾ أي: لكلِّ أهلِ مِلَّة قبلةٌ.
والوِجْهَةُ: اسمٌ للمتوجَّه إليه ﴿هُوَ مُوَلِّيهَا﴾ مستقبِلُها ﴿فَاسْتَبِقُواْ الْخَيْرَاتِ﴾ بادِرُوا بالطاعات ﴿أَيْنَ مَا تَكُونُواْ﴾ أنتم وأعداؤكم ﴿يَأْتِ بِكُمُ اللّهُ جَمِيعًا﴾ يومَ القيامة، فيَجْزِيكم بأعمالِكم ﴿إِنَّ اللّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ہر شخص ایک نہ ایک طرف متوجہ ہو رہا ہے۱ تم نیکیوں کی طرف دوڑو۔ جہاں کہیں بھی تم ہوگے، اللہ تمہیں لے آئے گا۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔
حواشی
(1) یعنی ہر مذہب والے نے اپنا پسندیدہ قبلہ بنا رکھا ہے جس کی طرف وہ رخ کرتا ہے۔
ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ ہر ایک مذہب نے اپنا ایک منہاج اور طریقہ بنا رکھا ہے، جیسے قرآن مجید کے دوسرے مقام پر ہے: «لِكُلّٖ جَعَلۡنَا مِنكُمۡ شِرۡعَةٗ وَمِنۡهَاجٗاۚ وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَجَعَلَكُمۡ أُمَّةٗ وَٰحِدَةٗ وَلَٰكِن لِّيَبۡلُوَكُمۡ فِي مَآ ءَاتَىٰكُمۡ» [المائدة: 48].
یعنی اللہ تعالیٰ نے ہدایت اور ضلالت دونوں کی وضاحت کے بعد انسان کو ان دونوں میں سے کسی کو بھی اختیار کرنے کی جو آزادی دی ہے، اس کی وجہ ے مختلف طریقے اور دستور لوگوں نے بنا لئے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
اللہ تعالیٰ چاہتا تو سب کو ایک ہی راستےیعنی ہدایت کے راستے پر چلا سکتا تھا، لیکن یہ سلب اختیارات کے بغیر ممکن نہ تھا اور اختیار دینے سے مقصود ان کا امتحان ہے۔
اس لئے اےمسلمانو! تم تو خیرات کی طرف سبقت کرو، یعنی نیکی اور بھلائی ہی کے راستے پر گامزن رہو اور یہ وحی الٰہی اور اتباع رسول (صلى الله عليه وسلم) ہی کا راستہ ہے جس سے دیگر اہل ادیان محروم ہیں۔