Innal lazeena yaktumoona maaa anzalnaa minal baiyinaati walhudaa mim ba`di maa baiyannaahu linnaasi fil kitaabi ulaaa`ika yal`anuhumul laahu wa yal`anuhumul laa `inoon
ترجمہ (جالندھری)
جو لوگ ہمارے حکموں اور ہدایتوں کو جو ہم نے نازل کی ہیں (کسی غرض فاسد سے) چھپاتے ہیں باوجود یہ کہ ہم نے ان لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اپنی کتاب میں کھول کھول کر بیان کردیا ہے۔ ایسوں پر خدا اور تمام لعنت کرنے والے لعنت کرتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى مِن بَعْدِ مَا بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَابِ﴾ نزلَتْ في علماء اليهود، كتَمُوا صفةَ محمدٍ صلى الله عليه وسلم ، وآيةَ الرَّجم، وغيرَها من الأحكام التي كانت في التوراة ﴿أُولَـئِكَ يَلعَنُهُمُ اللّهُ﴾ أي: يُبعِدُهم الله عن رحمته ﴿وَيَلْعَنُهُمُ اللاَّعِنُون﴾ أي: يسألون الله أن يلعَنَهم؛ يقولون: اللهمَّ العَنْهم، واللَّاعنون: الثَّقلانِ والملائكة.
ثم استثنى فقال:
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جو لوگ ہماری اتاری ہوئی دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں باوجودیکہ ہم اسے اپنی کتاب میں لوگوں کے لئے بیان کرچکے ہیں، ان لوگوں پر اللہ کی اور تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہے۔۱
حواشی
(1) اللہ تعالیٰ نے جو باتیں اپنی کتاب میں نازل فرمائی ہیں، انہیں چھپانا اتنا بڑا جرم ہے کہ اللہ کے علاوہ دیگر لعنت کرنے والے بھی اس پر لعنت کرتے ہیں۔
حدیث میں ہے : «مَنْ سُئِلَ عَنْ عِلْمٍ فَكَتَمَهُ، أُلْجِمَ يَوْمَ القِيَامَةِ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ» (أبو داود ، كتاب العلم باب كراهية منع العلم ، وسنن ترمذي حديث 651 وقال حديث حسن) ”جس سے کوئی ایسی بات پوچھی گئی جس کا اس کو علم تھا اور اس نے اسے چھپایا تو قیامت والے دن آگ کی لگام اس کے منہ میں دی جائے گی۔“