قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۱۶۴ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 164 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
إِنَّ فِى خَلْقِ السَّمَٰوَٰتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَٰفِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِى تَجْرِى فِى الْبَحْرِ بِمَا يَنفَعُ النَّاسَ وَمَآ أَنزَلَ اللَّهُ مِنَ السَّمَآءِ مِن مَّآءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَآبَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيَٰحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَآءِ وَالْأَرْضِ لَءَايَٰتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ١٦٤

Inna fee khalqis samaawaati wal ardi wakhtilaafil laili wannahaari walfulkil latee tajree fil hahri bimaa yanfa`unnaasa wa maaa anzalal laahu minas samaaa`i mim maaa`in fa ahyaa bihil arda ba`da mawtihaa wa bas sa feehaa min kulli daaabbatinw wa tasreefir riyaahi wassahaabil musakhkhari bainas samaaa`i wal ardi la aayaatil liqawminy ya`qiloon

ترجمہ (جالندھری)

بےشک آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے میں اور کشتیوں اور جہازوں میں جو دریا میں لوگوں کے فائدے کی چیزیں لے کر رواں ہیں اور مینہ میں جس کو خدا آسمان سے برساتا اور اس سے زمین کو مرنے کے بعد زندہ (یعنی خشک ہوئے پیچھے سرسبز) کردیتا ہے اور زمین پر ہر قسم کے جانور پھیلانے میں اور ہواؤں کے چلانےمیں اور بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان گھرے رہتے ہیں۔ عقلمندوں کے لئے (خدا کی قدرت کی) نشانیاں ہیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ﴾ أي: تعاقُبِهما في الذهابِ والمجيء، والزيادةِ والنقصانِ، والنورِ والظُّلمة ﴿وَالْفُلْكِ﴾ السُّفُن ﴿الَّتِي تَجْرِي فِي الْبَحْرِ﴾ لا ترسُبُ؛ أي: لا تجلسُ في قعر المياه، أي لا تغرق ﴿بِمَا﴾ أي: بالذي ﴿يَنفَعُ النَّاسَ﴾ من الحَمْل فيها، والركوبِ عليها ﴿وَمَا أَنزَلَ اللّهُ مِنَ السَّمَاء مِن مَّاء﴾ أي: مطرٍ ﴿فَأَحْيَا بِهِ﴾ أي: بالماء ﴿الأرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا﴾ أي: يُبْسِهَا ﴿وَبَثَّ﴾ أي: فَرَّقَ ﴿فِيهَا مِن كُلِّ دَابَّةٍ﴾ لأن بثَّ الدوابِّ يكونُ بعدَ حياةِ الأرضِ بالمطر؛ لأنهم يَنْمُونَ بالخَصْب، ويعيشونَ بالمطر.
والدابَّةُ: كُلُّ ما يَدُبُّ ﴿وَتَصْرِيفِ﴾ أي: وتَنْقيلِ ﴿الرِّيَاحِ﴾ من مهابِّها جَنوبًا وشمالًا، وحارةً وباردةً، وعاصفةً ولَيِّنَةً، وغيرَ ذلك ﴿وَالسَّحَابِ الْمُسَخِّرِ﴾ أي: المذَلَّل للرياح؛ فإنَّ في تقليبِ الرياحِ للسَّحابِ في الجوِّ ﴿بَيْنَ السَّمَاء وَالأَرْضِ﴾ كيفَ شاءتْ بمشيئةِ الله تعالى، ونزولِ المطرِ ﴿لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُون﴾ فيعلمون أنَّ لهذه الأشياءِ خالِقًا وصانِعًا، فيُوحِّدونه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

آسمانوں اور زمین کی پیدائش، رات دن کا ہیر پھیر، کشتیوں کا لوگوں کو نفع دینے والی چیزوں کو لئے ہوئے سمندروں میں چلنا، آسمان سے پانی اتار کر، مرده زمین کو زنده کردینا۱ ، اس میں ہر قسم کے جانوروں کو پھیلا دینا، ہواؤں کے رخ بدلنا، اور بادل، جو آسمان اور زمین کے درمیان مسخر ہیں، ان میں عقلمندوں کے لئے قدرت الٰہی کی نشانیاں ہیں۔

حواشی

  1. (1) یہ آیت اس لحاظ سے بڑی جامع ہے کہ کائنات کی تخلیق اور اس کے نظم وتدبیر کے متعلق سات اہم امور کا اس میں یکجا تذکرہ ہے، جو کسی اور آیت میں نہیں۔

  2. آسمان اور زمین کی پیدائش، جن کی وسعت وعظمت محتاج بیان ہی نہیں۔

  3. رات اور دن کا یکے بعد دیگرے آنا، دن کو روشنی اور رات کو اندھیرا کردینا تاکہ کاروبار معاش بھی ہوسکے اور آرام بھی۔
    پھر رات کا لمبا اور دن کا چھوٹا ہونا اور پھر اس کے برعکس دن کا لمبا اور رات کا چھوٹا ہونا۔

  4. سمندر میں کشتیوں اور جہازوں کا چلنا، جن کے ذریعے سے تجارتی سفر بھی ہوتے ہیں اور ٹنوں کے حساب سے سامان رزق وآسائش بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے۔

  5. بارش جو زمین کی شادابی وروئیدگی کے لئے نہایت ضروری ہے۔

  6. ہر قسم کے جانوروں کی پیدائش، جو نقل وحمل، کھیتی باڑی اور جنگ میں بھی کام آتے ہیں اور انسانی خوراک کی بھی ایک بڑی مقدار ان سے پوری ہوتی ہے۔

  7. ہر قسم کی ہوائیں ٹھنڈی بھی، گرم بھی، بارآور بھی اورغیربارآور بھی، شرقی غربی بھی اور شمالی جنوبی بھی۔
    انسانی زندگی اور ان کی ضروریات کے مطابق۔
    7-بادل جنہیں اللہ تعالیٰ جہاں چاہتا ہے، برساتا ہے۔
    یہ سارے امور کیا اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کی وحدانیت پر دلالت نہیں کرتے؟ یقیناً کرتے ہیں۔
    کیا اس تخلیق میں اور اس نظم وتدبیر میں اس کا کوئی شریک ہے؟ نہیں۔
    یقیناً نہیں۔
    تو پھر اس کو چھوڑ کر دوسروں کو معبود اور حاجت روا سمجھنا کہاں کی عقل مندی ہے؟

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ