Wa izaa qeela lahumuttabi`oo maaa anzalal laahu qaaloo bal nattabi`u maaa alfainaa `alaihi aabaaa`anaaa; awalaw kaana aabaaa`hum laa ya`qiloona shai`anw wa laa yahtadoon
ترجمہ (جالندھری)
اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اس کی پیروی کرو تو کہتے ہیں (نہیں) بلکہ ہم تو اسی چیز کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا۔ بھلا اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ سمجھتے ہوں اورنہ سیدھے رستے پر ہوں (تب بھی وہ انہیں کی تقلید کئے جائیں گے)
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنزَلَ اللّهُ﴾ في تحليلِ ما حَرَّموا على أنفسهم من الحرثِ والأنعامِ ﴿قَالُواْ بَلْ نَتَّبِعُ مَا أَلْفَيْنَا﴾ وجَدْنا ﴿عَلَيْهِ آبَاءنَا﴾ في التحريمِ والتحليل، قال الله تعالى: ﴿أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ﴾ أي: كيف يَتَّبعون آباءهم، وآباؤهم ﴿لاَ يَعْقِلُونَ شَيْئاً﴾ من الدِّين ﴿وَلاَ يَهْتَدُون﴾ للصواب، المعنى: أيتَّبعونهم ولو كانوا ضُلَّالًا؟! ثم ضَرَب لهم مثلًا، فقال جلَّ ذِكْرُه:
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ان سے جب کبھی کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب کی تابعداری کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو اس طریقے کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا، گو ان کے باپ دادے بےعقل اور گم کرده راه ہوں۔۱
حواشی
(1) آج بھی اہل بدعت کو سمجھایا جائے کہ ان بدعات کی دین میں کوئی اصل نہیں تو وہ یہی جواب دیتے ہیں کہ یہ رسمیں تو ہمارے آباواجداد سے چلی آرہی ہیں۔
حالانکہ آباواجداد بھی دینی بصیرت سے بےبہرہ اور ہدایت سے محروم رہ سکتے ہیں، اس لئے دلائل شریعت کے مقابلے میں آباپرستی یا اپنے ائمہ وعلما کی اتباع غلط ہے۔
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اس دلدل سے نکالے۔