قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۲۲۳ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 223 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا۟ حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ ۖ وَقَدِّمُوا۟ لِأَنفُسِكُمْ ۚ وَاتَّقُوا۟ اللَّهَ وَاعْلَمُوٓا۟ أَنَّكُم مُّلَٰقُوهُ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ ٢٢٣

Nisaaa`ukum harsullakum faatoo harsakum annaa shi`tum wa qaddimoo li anfusikum; wattaqul laaha wa`lamooo annakum mulaaqooh; wa bash shirilmu `mineen

ترجمہ (جالندھری)

تمہاری عورتیں تمہارای کھیتی ہیں تو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو جاؤ۔ اور اپنے لئے (نیک عمل) آگے بھیجو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ (ایک دن) تمہیں اس کے روبرو حاضر ہونا ہے اور (اے پیغمبر) ایمان والوں کو بشارت سنا دو

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ﴾ أي: مَزْرَعٌ ومَنْبَتٌ للولدِ، بمنزلةِ الأرضِ للنباتِ؛ تشبيهًا لما يُلقى في أرحامِهِنَّ من النُّطَفِ بالبذْرِ ﴿فَأْتُواْ حَرْثَكُمْ﴾ نساءكم ﴿أَنَّى شِئْتُمْ﴾ مُقبلاتٍ ومُدْبِرات ﴿وَقَدِّمُواْ لأَنفُسِكُمْ﴾ بالتسمية عندَ الجماعِ ﴿وَاتَّقُواْ اللّهَ﴾ على كلِّ حالٍ ﴿وَاعْلَمُواْ أَنَّكُم مُّلاَقُوهُ﴾ صائرونَ إليه، فاستعِدُّوا له ﴿وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِين﴾ يا محمدُ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں، اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو۱ آؤ اور اپنے لئے (نیک اعمال) آگے بھیجو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ تم اس سے ملنے والے ہو اور ایمان والوں کو خوش خبری سنا دیجیئے۔

حواشی

  1. (1) یہودیوں کا خیال تھا کہ اگر عورت کو پیٹ کے بل لٹا کر (مُدْبِرَةً) مباشرت کی جائے تو بچہ بھینگا پیدا ہوتا ہے۔
    اس کی تردید مین کہا جارہا ہے کہ مباشرت آگے سے کرو (چت لٹا کر) یا پیچھے سے (پیٹ کے بل) یا کروٹ پر، جس طرح چاہو، جائز ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ ہر صورت میں عورت کی فرج ہی استعمال ہو۔
    بعض لوگ اس سے یہ استدلال کرتے ہیں (جس طرح چاہو) میں تو دبر بھی آجاتی ہے، لہذا دبر کا استعمال بھی جائز ہے۔
    لیکن یہ بالکل غلط ہے۔
    جب قرآن نے عورت کو کھیتی قرار دیا ہے تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ صرف کھیتی کے استعمال کے لئے یہ کہا جا رہا ہے کہ (اپنی کھیتوں میں جس طرح چاہو، آؤ) اور یہ کھیتی (موضع ولد) صرف فرج ہے نہ کہ دبر۔
    بہرحال یہ غیرفطری فعل ہے ایسے شخص کو جو اپنی عورت کی دبر استعمال کرتا ہے ملعون قرار دیا گیا ہے (بحوالہ ابن کثیر و فتح القدیر )

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ