قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۲۴۵ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 245 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
مَّن ذَا الَّذِى يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَٰعِفَهُۥ لَهُۥٓ أَضْعَافًا كَثِيرَةً ۚ وَاللَّهُ يَقْبِضُ وَيَبْصُۜطُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ٢٤٥

Man zal lazee yuqridul laaha qardan hasanan fayudaa `ifahoo lahoo ad`aafan kaseerah; wallaahu yaqbidu wa yabsut-u wa ilaihi turja`oon

ترجمہ (جالندھری)

کوئی ہے کہ خدا کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کے بدلے اس کو کئی حصے زیادہ دے گا۔ اور خدا ہی روزی کو تنگ کرتا اور (وہی اسے) کشادہ کرتا ہے۔ اور تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللّهَ﴾ يُنفقُ في طاعته ﴿قَرْضًا﴾ أي: إقراضًا ﴿حَسَنًا﴾ حلالًا ﴿فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً﴾ لا يعلَمُ عددَه إلا اللهُ ﴿وَاللّهُ يَقْبِضُ﴾ بإمساكِ الرزقِ ﴿وَيَبْسُطُ﴾ بتوسيعِه على خلقِه ﴿وَإِلَيْهِ﴾ أي: إلى الله ﴿تُرْجَعُون﴾ فيُجازيكم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

ایسا بھی کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض۱ دے پس اللہ تعالیٰ اسے بہت بڑھا چڑھا کر عطا فرمائے، اللہ ہی تنگی اور کشادگی کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

حواشی

  1. (1) قَرْضٌ حَسَنٌ سے مراد اللہ کی راہ میں اور جہاد میں مال خرچ کرنا ہے یعنی جان کی طرح مالی قربانی میں بھی تامل مت کرو۔
    رزق کی کشادگی اور کمی بھی اللہ کے اختیار میں ہے۔
    اور وہ دونوں طریقوں سے تمہاری آزمائش کرتا ہے۔
    کبھی رزق میں کمی کرکے اور کبھی اس میں فراوانی کرکے۔
    پھر اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے تو کمی بھی نہیں ہوتی، اللہ تعالیٰ اس میں کئی کئی گناہ اضافہ فرماتا ہے، کبھی ظاہری طور پر، کبھی معنوی وروحانی طور پر اس میں برکت ڈال کر اور آخرت میں تو یقیناً اس میں اضافہ حیران کن ہوگا۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ