قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۲۵ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 25 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَبَشِّرِ الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ الصَّٰلِحَٰتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَٰرُ ۖ كُلَّمَا رُزِقُوا۟ مِنْهَا مِن ثَمَرَةٍ رِّزْقًا ۙ قَالُوا۟ هَٰذَا الَّذِى رُزِقْنَا مِن قَبْلُ ۖ وَأُتُوا۟ بِهِۦ مُتَشَٰبِهًا ۖ وَلَهُمْ فِيهَآ أَزْوَٰجٌ مُّطَهَّرَةٌ ۖ وَهُمْ فِيهَا خَٰلِدُونَ ٢٥

Wa bashshiril lazeena aamanoo wa `amilus saalihaati anna lahum jannaatin tajree min tahtihal anhaaru kullamaa riziqoo minhaa min samaratir rizqan qaaloo haazal lazee ruziqnaa min qablu wa utoo bihee mutashaabihaa, wa lahum feehaaa azwaajum mutahhara tunw wa hum feehaa khaalidoon

ترجمہ (جالندھری)

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، ان کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے لیے (نعمت کے) باغ ہیں، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ جب انہیں ان میں سے کسی قسم کا میوہ کھانے کو دیا جائے گا تو کہیں گے، یہ تو وہی ہے جو ہم کو پہلے دیا گیا تھا۔ اور ان کو ایک دوسرے کے ہم شکل میوے دیئے جائیں گے اور وہاں ان کے لیے پاک بیویاں ہوں گی اور وہ بہشتوں میں ہمیشہ رہیں گے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَبَشِّرِ الَّذِين آمَنُواْ﴾ والبشارةُ: كلُّ خبرِ صدقٍ تتغيَّر به بَشَرَةُ الوجهِ، ويُستعملُ في الخيرِ والشرِّ، واستعمالُه في الخيرِ أغلبُ ﴿وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ﴾ أي: الفِعْلاتِ الصالحةَ ﴿أَنَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ﴾ جمع جَنَّة: وهي البستانُ الذي فيه أشجارٌ مثمرةٌ ﴿تَجْرِي مِن تَحْتِهَا﴾ أي: من تحتِ أشجارِها ومساكنِها ﴿الأَنْهَارُ﴾ أي: المياهُ في الأنهار؛ لأن النهرَ لا يجري ﴿كُلَّمَا﴾ يعني: متى ما ﴿رُزِقُواْ﴾ أُطْعِموا ﴿مِنْهَا﴾ أي: من الجنَّة ﴿مِن ثَمَرَةٍ﴾ أي: ثمرةً، و(مِنْ) صِلَة ﴿رِّزْقاً﴾ طعامًا ﴿قَالُواْ هَـذَا الَّذِي﴾ أي: مثلُ هذا ﴿رُزِقْنَا مِن قَبْلُ وَأُتُواْ بِهِ﴾ أي: بالرِّزق ﴿مُتَشَابِهاً﴾ في الألوان، مختلفًا في الطُّعوم ﴿وَلَهُمْ فِيهَا﴾ أي: في الجنَّات ﴿أَزْوَاجٌ﴾ نساءٌ من الحُورِ العِينِ ﴿مُّطَهَّرَةٌ﴾ من الأقذار ﴿وَهُمْ فِيهَا خَالِدُون﴾ دائمون، لا يموتون، ولا يُخرَجون.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور ایمان والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو۱ ان جنتوں کی خوشخبریاں دو، جن کےنیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ جب کبھی وه پھلوں کا رزق دیئے جائیں گے اور ہم شکل ﻻئے جائیں گے تو کہیں گے یہ وہی ہے جو ہم اس سے پہلے دیئے گئے تھے<br>۲ اور ان کے لئے بیویاں ہیں صاف<br>۳ ستھری اور وه ان جنتوں میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔<br>۴

حواشی

(1) قرآن کریم نے ہر جگہ ایمان کے ساتھ عمل صالح کا تذکرہ فرما کر اس بات کو واضح کردیا ہے کہ ایمان اور عمل صالح ان دونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ عمل صالح کے بغیر ایمان ثمر آور نہیں اور ایمان کے بغیر اعمال خیر کی عنداللہ کوئی اہمیت نہیں۔ اور عمل صالح کیا ہے؟ جو سنت کے مطابق ہو اور خالص رضائے الٰہی کی نیت سے کیا جائے۔ خلاف سنت عمل بھی نامقبول اور نمود ونمائش اور ریاکاری کے لئے کئے گئے عمل بھی مردود ومطرود۔
(2) مُتَشَابِهًا کا مطلب یا تو جنت کے تمام میووں کا آپس میں ہم شکل ہونا ہے، یا دنیا کے میووں کے ہم شکل ہونا۔ تاہم یہ مشابہت صرف شکل یا نام کی حد تک ہی ہوگی، ورنہ جنت کے میووں کے مزے اور ذائقے سے دنیا کے میووں کو کوئی نسبت ہی نہیں ہے۔ جنت کی نعمتوں کی بابت حدیث میں ہے :«مَا لا عَينٌ رَأَتْ، وَلا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ» (صحیح بخاری، تفسیر الم السجدۂ) ”نہ کسی آنکھ نے انہیں دیکھا، نہ کسی کان نے ان کی بابت سنا (اور دیکھنا سننا تو کجا) کسی انسان کے دل میں ان کا گمان بھی نہیں گزرا۔“
(3) یعنی حیض ونفاس اور دیگر آلائشوں سے پاک ہوں گی۔
(4) خُلُودٌ کے معنی ہمیشگی کے ہیں۔ اہل جنت ہمیشہ ہمیش کے لئے جنت میں رہیں گے اور خوش رہیں گے اور اہل دوزخ ہمیشہ ہمیش کے لئے جہنم میں رہیں گے اور مبتلائے عذاب رہیں گے۔ حدیث میں ہے۔ جنت اور جہنم میں جانے کے بعد ایک فرشتہ اعلان کرے گا ”
اے جہنمیو! اب موت نہیں ہے اور اے جنتیو! اب موت نہیں ہے۔ جو فریق جس حالت میں ہے، اسی حالت میں ہمیشہ رہے گا۔“ (صحيح بخاري، كتاب الرقاق، باب يدخل الجنة سبعون ألفا- وصحيح مسلم كتاب الجنة)۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ