Fail lam taf`aloo wa lan taf`aloo fattaqun Naaral latee waqooduhan naasu walhijaaratu u`iddat lilkaafireen
ترجمہ (جالندھری)
لیکن اگر (ایسا) نہ کر سکو اور ہرگز نہیں کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے (اور جو) کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَإِن لَّمْ تَفْعَلُواْ﴾ فيما مضى ﴿وَلَن تَفْعَلُواْ﴾ أي: لن تقدِروا عليه فيما بقيَ أبدًا ﴿فَاتَّقُواْ النَّارَ﴾ أي: فآمنوا، واتَّقوا بالإيمانِ النارَ ﴿الَّتِي وَقُودُهَا﴾ أي: حَطَبُها ﴿النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ﴾ يعني: حجارةَ الكبريت؛ لأنها أكثرُ التهابًا، وقيل: الأصنام، وقرنَ الناسَ بالحجارةِ؛ لأنهم نَحَتُوها، واتَّخذوها أربابًا من دون الله ﴿أُعِدَّتْ﴾ أي: هُيِّئتْ ﴿لِلْكَافِرِين﴾ فبعدَ ذِكْرِ وعيدِ الكافرين ذَكَرَ وعدَ المؤمنين؛ تطييبًا لقلوبهم، ومخاطِبًا رسولَه صلى الله عليه وسلم ، فقال:
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پس اگر تم نے نہ کیا اور تم ہرگز نہیں کرسکتے۱ تو (اسے سچا مان کر) اس آگ سے بچو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں<br>۲، جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔<br>۳
حواشی
(1) یہ قرآن کریم کی صداقت کی ایک اور واضح دلیل ہے کہ عرب وعجم کے تمام کافروں کو چیلنج دیا گیا، لیکن وہ آج تک اس کا جواب دینے سے قاصر ہیں اور یقیناً قیامت تک قاصر رہیں گے۔(2) پتھر سے مراد بقول ابن عباس گندھک کے پتھر ہیں اور بعض حضرات کے نزدیک پتھر کے وہ أَصْنَامٌ (بت) بھی جہنم کا ایندھن ہوں گے جن کی لوگ دنیا میں پرستش کرتے رہے ہوں گے جیسا کہ قرآن مجید میں بھی ہے: «إِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ» [الأنبياء: 98] ”تم اور جن کی تم عبادت کرتے ہو، جہنم کا ایندھن ہوں گے۔“
(3) اس سے ایک تو یہ معلوم ہوا کہ جہنم اصل میں کافروں اور مشرکوں کے لئے تیار کی گئی ہے اور دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ جنت اور دوزخ کا وجود ہے جو اس وقت بھی ثابت ہے۔ یہی سلف امت کا عقیدہ ہے۔ یہ تمثیلی چیزیں نہیں ہیں، جیسا کہ بعض متجددین اور منکرین حدیث باور کراتے ہیں۔