Fail lam taf`aloo faazanoo biharbim minal laahi wa Rasoolihee wa in tubtum falakum ru`oosu amwaalikum laa tazlimoona wa laa tuzlamoon
ترجمہ (جالندھری)
اگر ایسا نہ کرو گے تو خبردار ہوجاؤ (کہ تم) خدا اور رسول سے جنگ کرنے کے لئے (تیار ہوتے ہو) اور اگر توبہ کرلو گے (اور سود چھوڑ دو گے) تو تم کو اپنی اصل رقم لینے کا حق ہے جس میں نہ اوروں کا نقصان اور تمہارا نقصان
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَإِن لَّمْ تَفْعَلُواْ﴾ تَذَروا ما بقيَ من الرِّبا ﴿فَأْذَنُواْ﴾ أي: فاعلَمُوا وأَيقنوا ﴿بِحَرْبٍ مِّنَ اللّهِ وَرَسُولِهِ وَإِن تُبْتُمْ﴾ عن الرِّبا ﴿فَلَكُمْ رُؤُوسُ أَمْوَالِكُمْ﴾ التي أَربَيتُمْ بها ﴿لاَ تَظْلِمُونَ﴾ بطلبِ الزيادة ﴿وَلاَ تُظْلَمُون﴾ بأن تُنْقَصُوا عن رأسِ المالِ، وهذا خبرٌ بمعنى النهي.
فلما نزلَتْ هذه الآيةُ، قال المُرْبونَ: لا طاقةَ لنا بحربِ اللهِ ورسوله، ورَضُوا برأسِ المال، فشكا بنو المُغيرةِ من مخزومٍ العُسرةَ، وقالوا: أَخِّرونا إلى أن تنضُج الغلالُ، فأَبَوا، فأنزل الله:
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اگر ایسا نہیں کرتے تو اللہ تعالیٰ سے اور اس کے رسول سے لڑنے کے لئے تیار ہو جاؤ۱ ، ہاں اگر توبہ کرلو تو تمہارا اصل مال تمہارا ہی ہے، نہ تم ظلم کرو نہ تم پر ظلم کیا جائے گا<br>۲۔
حواشی
(1) یہ ایسی سخت وعید ہے جو اور کسی معصیت کے ارتکاب پر نہیں دی گئی۔ اس لئے حضرت عبداللہ بن عباس (رضي الله عنه) نے کہا ہے کہ اسلامی مملکت میں جو شخص سود چھوڑنے پر تیار نہ ہو، تو خلیفہ وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سے توبہ کرائے اور باز نہ آنے کی صورت میں اس کی گردن اڑا دے۔ (ابن کثیر )(2) تم اگر اصل زر سے زیادہ وصول کرو گے تو یہ تمہاری طرف سے ظلم ہوگا اور اگر تمہیں اصل زر بھی نہ دیا جائے تو یہ تم پر ظلم ہوگا۔