Wa in kaana zoo `usratin fanaziratun ilaa maisarah; wa an tasaddaqoo khairul lakum in kuntum ta`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر قرض لینے والا تنگ دست ہو تو (اسے) کشائش (کے حاصل ہونے) تک مہلت (دو) اور اگر (زر قرض) بخش ہی دو توتمہارے لئے زیادہ اچھا ہے بشرطیکہ سمجھو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِن كَانَ﴾ أي: الذي عليه الدَّينُ ﴿ذُو عُسْرَةٍ﴾ يعني: مُعسِرًا، والعُسرُ: ضدُّ اليُسر ﴿فَنَظِرَةٌ﴾ أي: إمهالٌ ﴿إِلَى مَيْسَرَةٍ﴾ إلى وقتِ يُسْرٍ ﴿وَأَن تَصَدَّقُواْ﴾ بتركِ رؤوسِ الأموالِ، أو بعضِها للمُعْسِرِ ﴿خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُون﴾ أنه خيرٌ لكم، فتعمَلُون به، فجعَلَ مَنْ علمَ ولم يعملْ كمَنْ لم يعلمْ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اگر کوئی تنگی والا ہو تو اسے آسانی تک مہلت دینی چاہئے اور صدقہ کرو تو تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہے۱ ، اگر تم میں علم ہو۔
حواشی
(1) زمانۂ جاہلیت میں قرض کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں سود در سود، اصل رقم میں اضافہ ہی ہوتا چلا جاتا تھا، جس سے وہ تھوڑی سی رقم ایک پہاڑ بن جاتی اور اس کی ادائیگی ناممکن ہوجاتی۔
اس کے برعکس اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ کوئی تنگ دست ہو تو (سود لینا تو درکنار اصل مال لینے میں بھی) آسانی تک اسے مہلت دے دو اور اگر قرض بالکل ہی معاف کر دو تو زیادہ بہتر ہے، احادیث میں بھی اس کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے۔
کتنا فرق ہے ان دونوں نظاموں میں ؟ ایک سراسر ظلم، سنگ دلی اور خود غرضی پر مبنی نظام اور دوسرا ہمدردی، تعاون اور ایک دوسرے کو سہارا دینے والا نظام۔
مسلمان خود ہی اس بابرکت اور پررحمت نظام الٰہی کو نہ اپنائیں تو اس میں اسلام کا کیا قصور اور اللہ پر کیا الزام ؟ کاش مسلمان اپنے دین کی اہمیت و افادیت کو سمجھ سکیں اور اس پر اپنے نظام زندگی کو استوار کرسکیں۔