Fa azallahumash Shaitaanu `anhaa fa akhrajahumaa mimmaa kaanaa fee wa qulnah bitoo ba`dukum liba`din `aduwwunw wa lakum fil ardi mustaqarrunw wa mataa`un ilaa heen
ترجمہ (جالندھری)
پھر شیطان نے دونوں کو وہاں سے پھسلا دیا اور جس (عیش ونشاط) میں تھے، اس سے ان کو نکلوا دیا۔ تب ہم نے حکم دیا کہ (بہشت بریں سے) چلے جاؤ۔ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو، اور تمہارے لیے زمین میں ایک وقت تک ٹھکانا اور معاش (مقرر کر دیا گیا) ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَانُ﴾ يعني: استزلَّ آدمَ وحواءَ؛ أي: دعاهُما إلى الزِّلَّة ﴿عَنْهَا﴾ أي: عن الجنة ﴿فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ﴾ من النَّعيم ﴿وَقُلْنَا اهْبِطُواْ﴾ أي: انزلوا إلى الأرض، يعني: آدمَ وحواءَ وإبليس.
والهبوطُ: الانحطاطُ من عُلْوٍ إلى سُفْلٍ ﴿بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ﴾ أراد: العداوةَ التي بين المؤمنين من ذرِّية آدمَ وإبليس ﴿وَلَكُمْ فِي الأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ﴾ موضُع قرارٍ ﴿وَمَتَاعٌ﴾ بُلْغَةٌ ومُسْتَمْتَع ﴿إِلَى حِين﴾ آخرِ أعمارِكم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
لیکن شیطان نے ان کو بہکا کر وہاں سے نکلوا ہی دیا۱ اور ہم نے کہہ دیا کہ اتر جاؤ! تم ایک دوسرے کے دشمن ہو<br>۲ اور ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے زمین میں ٹھہرنا اور فائده اٹھانا ہے
حواشی
(1) شیطان نے جنت میں داخل ہو کر روبرو انہیں بہکایا، یا وسوسہ اندازی کے ذریعے سے، اس کی بابت کوئی صراحت نہیں۔ تاہم یہ واضح ہے کہ جس طرح سجدے کے حکم کے وقت اس نے حکم الٰہی کے مقابلے میں قیاس سے کام لے کر (کہ میں آدم سے بہتر ہوں) سجدے سے انکار کیا، اسی طرح اس موقعے پر اللہ تعالیٰ کے حکم «وَلا تَقْرَبَا» کی تاویل کرکے حضرت آدم (عليه السلام) کو پھسلانے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تفصیل سورۂ اعراف میں آئے گی۔ گویا حکم الٰہی کے مقابلے میں قیاس اور نص کی دورازکار تاویل کا ارتکاب بھی سب سے پہلے شیطان نے کیا۔ فَنَعُوذُ بِاللهِ مِنْ هَذَا(2) مراد آدم (عليه السلام) اور شیطان ہیں، یا یہ مطلب ہے کہ بنی آدم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔