Wa iz qaala Moosaa liqawmihee yaa qawmi innakum zalamtum anfusakum bittikhaa zikumul `ijla fatoobooo ilaa Baari`ikum faqtulooo anfusakum zaalikum khairul lakum `inda Baari`ikum fataaba `alaikum; innahoo Huwat Tawwaabur Raheem
ترجمہ (جالندھری)
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ بھائیو، تم نے بچھڑے کو (معبود) ٹھہرانے میں (بڑا) ظلم کیا ہے، تو اپنے پیدا کرنے والے کے آگے توبہ کرو اور اپنے تئیں ہلاک کر ڈالو۔ تمہارے خالق کے نزدیک تمہارے حق میں یہی بہتر ہے۔ پھر اس نے تمہارا قصور معاف کر دیا۔ وہ بے شک معاف کرنے والا (اور) صاحبِ رحم ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ﴾ الذين عَبَدوا العِجْل: ﴿يَاقَوْمِ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ﴾ أي: أضَرَرْتُم ﴿أَنفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ﴾ إلهًا، قالوا: فما نصنعُ؟ قال: ﴿فَتُوبُواْ﴾ أي: فارجِعُوا ﴿إِلَى بَارِئِكُمْ﴾ خالِقِكم ﴿فَاقْتُلُواْ أَنفُسَكُمْ﴾ يعني: لِيَقْتُلِ البريءُ منكم المُجرمَ ﴿ذَلِكُمْ﴾ أي: القتلُ ﴿خَيْرٌ لَّكُمْ عِندَ بَارِئِكُمْ﴾ فكان مَنْ قُتل منهم شهيدًا، ومن بقيَ منهم مُكَفَّرًا عنه ذنوبُه، فذلك قولُه تعالى: ﴿فَتَابَ﴾ أي: إن فعلتُم ذلك فقد تابَ ﴿عَلَيْكُمْ﴾ وتجاوَزَ عنكم ﴿إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيم﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب (حضرت موسیٰ) ﴿علیہ السلام﴾ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم! بچھڑے کو معبود بنا کر تم نے اپنی جانوں پر ﻇلم کیا ہے، اب تم اپنے پیدا کرنے والے کی طرف رجوع کرو، اپنے کو آپس میں قتل کرو، تمہاری بہتری اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسی میں ہے، تو اس نے تمہاری توبہ قبول کی، وه توبہ قبول کرنے واﻻ اور رحم وکرم کرنے واﻻ ہے۔۱
حواشی
(1) جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے شرک پر متنبہ فرمایا تو پھر انہیں توبہ کا احساس ہوا، توبہ کا طریقہ قتل تجویز کیا گیا : «فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ» ”اپنے کو آپس میں قتل کرو“ کی دو تفسیریں کی گئی ہیں : ایک یہ کہ سب کو دو صفوں میں کردیاگیا اور انہوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا۔
دوسری، یہ کہ ارتکاب شرک کرنے والوں کو کھڑا کردیا گیا اور جو اس سے محفوظ رہے تھے، انہیں قتل کرنے کا حکم دیا گیا۔
چنانچہ انہوں نے قتل کیا۔
مقتولین کی تعداد ستر ہزار بیان کی گئی ہے۔
(ابن کثیر وفتح القدیر)۔