Afatatma`oona ai yu`minoo lakum wa qad kaana fareequm minhum yasma`oona Kalaamal laahi summa yuharri foonahoo mim ba`di maa`aqaloohu wa hum ya`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
(مومنو) کیا تم امید رکھتے ہو کہ یہ لوگ تمہارے (دین کے) قائل ہو جائیں گے، (حالانکہ) ان میں سے کچھ لوگ کلامِ خدا (یعنی تورات) کو سنتے، پھر اس کے سمجھ لینے کے بعد اس کو جان بوجھ کر بدل دیتے رہے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَفَتَطْمَعُونَ﴾ أفَترْجون؟ يريد: محمدًا صلى الله عليه وسلم وأصحابَه ﴿أَن يُؤْمِنُواْ لَكُمْ﴾ يُصدِّقُكم اليهودُ بما تُخبِرونهم به ﴿وَقَدْ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْهُمْ﴾ أي: طائفةٌ من اليهود ﴿يَسْمَعُونَ كَلاَمَ اللّهِ﴾ يعني: التوراةَ ﴿ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُ﴾ يُغيِّرون ما فيها من الأحكام ﴿مِن بَعْدِ مَا عَقَلُوهُ﴾ علِمُوه؛ كما غيَّروا صفةَ محمدٍ صلى الله عليه وسلم .
﴿وَهُمْ يَعْلَمُون﴾ أنهم كاذبون.
ثم أخبرَ عن صُنْعهم فقال:
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
(مسلمانو!) کیا تمہاری خواہش ہے کہ یہ لوگ ایماندار بن جائیں، حاﻻنکہ ان میں ایسے لوگ بھی جو کلام اللہ کو سن کر، عقل وعلم والے ہوتے ہوئے، پھر بھی بدل ڈاﻻ کرتے ہیں۔۱
حواشی
(1) اہل ایمان سے خطاب کرکے یہودیوں کی بابت کہا جارہا ہے کہ کیا تمہیں ان کے ایمان لانے کی امید ہے، درآں حالیکہ ان کے پچھلے لوگوں میں ایک فریق ایسا بھی تھا جو کلام الٰہی میں جانتے بوجھتے تحریف (لفظی ومعنوی) کرتا تھا۔
یہ استفہام انکاری ہے، یعنی ایسے لوگوں کے ایمان لانے کی قطعاً امید نہیں۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ جو لوگ دنیوی مفادات، یا حزبی تعصبات کی وجہ سے کلام الٰہی میں تحریف تک کرنے سے گریز نہیں کرتے، وہ گمراہی کی ایسی دلدل میں پھنس جاتے ہیں کہ اس سے نکل نہیں پاتے۔
امت محمدیہ کے بہت سے علماومشائخ بھی بدقسمتی سے قرآن وحدیث میں تحریف کے مرتکب ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس جرم سے محفوظ رکھے۔
(دیکھیے سورۂ نساء آیت 77 کا حاشیہ)