Wa izaa laqul lazeena aamanoo qaalooo aamannaa wa izaakhalaa ba`duhum ilaa ba`din qaalooo atuhaddisoonahum bimaa fatahal laahu `alaikum liyuhaajjookum bihee `inda rabbikum; afalaa ta`qiloon
ترجمہ (جالندھری)
اور یہ لوگ جب مومنوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں، ہم ایمان لے آئے ہیں۔ اور جب آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں، جو بات خدا نے تم پر ظاہر فرمائی ہے، وہ تم ان کو اس لیے بتائے دیتے ہو کہ (قیامت کے دن) اسی کے حوالے سے تمہارے پروردگار کے سامنے تم کو الزام دیں۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذَا لَقُواْ الَّذِينَ آمَنُواْ﴾ يعني: منافقي اليهودِ الذين آمنوا بألسنتهم، إذا لَقُوا المؤمنين المُخلِصين ﴿قَالُواْ آمَنَّا﴾ كإيمانكم ﴿وَإِذَا خَلاَ﴾ رجَعَ ﴿بَعْضُهُمْ﴾ وهم الذين لم يُنافقوا ﴿إِلَىَ بَعْضٍ﴾ وهم الذين نافقوا، وهم رؤساءُ اليهود، لاموهُم على ذلك، و﴿قَالُواْ﴾ منكِرِين عليهم: ﴿أَتُحَدِّثُونَهُم بِمَا فَتَحَ اللّهُ عَلَيْكُمْ﴾ بما قـضى اللهُ عليكم في كتابكم، وأعطاكم من العِلْم أنَّ محمدًا حقٌّ ﴿لِيُحَاجُّوكُم بِهِ عِندَ رَبِّكُمْ﴾ ليُخاصموكم، يعني: أصحابَ محمد صلى الله عليه وسلم ، ويحتجُّوا بقولكم عليكم، فيقولون: قد أقررتُم بأنه نبيٌّ حقٌّ في كتابكم، ثم لا تتبعونه؟! ﴿أَفَلاَ تَعْقِلُون﴾ أنهم إذا علِموا ذلك احتجُّوا به عليكم؟! ثم استفهَمَ فقال:
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو اپنی ایمانداری ﻇاہر کرتے ہیں۱ اور جب آپس میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو کیوں وه باتیں پہنچاتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں سکھائی ہیں، کیا جانتے نہیں کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کے پاس تم پر ان کی حجت ہوجائے گی
حواشی
(1) یہ بعض یہودیوں کے منافقانہ کردار کی نقاب کشائی ہو رہی ہے کہ وہ مسلمانوں میں تو اپنے ایمان کا اظہار کرتے، لیکن جب آپس میں ملتے تو ایک دوسرے کو اس بات پر ملامت کرتے کہ تم مسلمانوں کو اپنی کتاب کی ایسی باتیں کیوں بتاتے ہو جس سے رسول عربی کی صداقت واضح ہوتی ہے۔
اس طرح تم خود ہی ایک ایسی حجت ان کے ہاتھ میں دے رہے ہو جو وہ تمہارے خلاف بارگاہ الٰہی میں پیش کریں گے۔