قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۸۰ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 80 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَقَالُوا۟ لَن تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّآ أَيَّامًا مَّعْدُودَةً ۚ قُلْ أَتَّخَذْتُمْ عِندَ اللَّهِ عَهْدًا فَلَن يُخْلِفَ اللَّهُ عَهْدَهُۥٓ ۖ أَمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ٨٠

Wa qaaloo lan tamassanan Naaru illaaa ayyaamam ma`doo dah; qul attakhaztum `indal laahi `ahdan falai yukhlifal laahu `ahdahooo am taqooloona `alal laahi maa laa ta`lamoon

ترجمہ (جالندھری)

اور کہتے ہیں کہ (دوزخ کی) آگ ہمیں چند روز کے سوا چھو ہی نہیں سکے گی۔ ان سے پوچھو، کیا تم نے خدا سے اقرار لے رکھا ہے کہ خدا اپنے اقرار کے خلاف نہیں کرے گا۔ (نہیں)، بلکہ تم خدا کے بارے میں ایسی باتیں کہتے ہو جن کا تمہیں مطلق علم نہیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَقَالُواْ﴾ يعني: اليهودَ: ﴿لَن تَمَسَّنَا النَّارُ﴾ لن تُصِيبنا النارُ ﴿إِلاَّ أَيَّاماً مَّعْدُودَةً﴾ قَدْرًا مقدَّرًا، ثم يزولُ عنا العذابُ، يعنون: الأربعين يومًا التي عبَدَ آباؤهم فيها العجلَ، وقيلَ غيرُ ذلك، فقال اللهُ عز وجل تكذيبًا لهم: ﴿قُلْ﴾ يا محمد : ﴿أَتَّخَذْتُمْ عِندَ اللّهِ عَهْدًا﴾ أي: مَوْثِقًا ألَّا يُعذِّبكم إلا هذه المدَّةَ ﴿فَلَن يُخْلِفَ اللّهُ عَهْدَهُ﴾ أي: وَعْدَه؟! ﴿أَمْ تَقُولُونَ عَلَى اللّهِ مَا لاَ تَعْلَمُون﴾ تلخيصُه: إن كان لكم عندَهُ عهدٌ فلا يُنْقَضُ، ولكنكم تتخرَّصون.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم تو صرف چند روز جہنم میں رہیں گے، ان سے کہو کہ کیا تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کا کوئی پروانہ ہے؟۱ اگر ہے تو یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کا خلاف نہیں کرے گا، (ہرگز نہیں) بلکہ تم تو اللہ کے ذمے وه باتیں لگاتے ہو<br>۲ جنہیں تم نہیں جانتے۔

حواشی

(1) یہود کہتے تھے کہ دنیا کی کل عمر سات ہزار سال ہے اور ہم ہزار سال کے بدلے ایک دن جہنم میں رہیں گے اس حساب سے صرف سات دن جہنم میں رہیں گے۔ کچھ کہتے تھے کہ ہم نے چالیس دن بچھڑے کی عبادت کی تھی، چالیس دن جہنم میں رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا تم نے اللہ سے عہد لیا ہے؟ یہ بھی استفہام انکاری ہے۔ یعنی یہ غلط کہتے ہیں اللہ کے ساتھ اس قسم کا کوئی عہد وپیمان نہیں ہے۔
(2) یعنی تمہارا یہ دعویٰ کہ ہم اگر جہنم میں گئے بھی تو صرف چند دن ہی کے لئے جائیں گے، تمہاری اپنی طرف سےہے اور اس طرح تم اللہ کے ذمے ایسی باتیں لگاتے ہو، جن کا تمہیں خود بھی علم نہیں ہے۔ آگے اللہ تعالیٰ اپنا وہ اصول بیان فرما رہا ہے جس کی رو سے قیامت والے دن اللہ تعالیٰ نیک وبد کو ان کی نیکی اور بدی کی جزا دے گا۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ