وَقَالُوا۟ قُلُوبُنَا غُلْفٌۢ ۚ بَل لَّعَنَهُمُ اللَّهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِيلًا مَّا يُؤْمِنُونَ ٨٨
Wa qaaloo quloobunaa ghulf; bal la`anahumul laahu bikufrihim faqaleelam maa yu`minoon
ترجمہ (جالندھری)
اور کہتے ہیں، ہمارے دل پردے میں ہیں۔ (نہیں) بلکہ الله نے ان کے کفر کے سبب ان پر لعنت کر رکھی ہے۔ پس یہ تھوڑے ہی پر ایمان لاتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقَالُواْ﴾ يعني: اليهود ﴿قُلُوبُنَا غُلْفٌ﴾ أي: هي في أكِنَّةٍ، عليها غِشاوةٌ، فلا تَعي ﴿بَل لَّعَنَهُمُ اللَّه﴾ أي: أبعدَهم من كلِّ خير ﴿بِكُفْرِهِمْ فَقَلِيلاً مَّا يُؤْمِنُون﴾ أي: لا يؤمنُ منهم إلا قليل؛ لأن مَنْ آمنَ من المشركين أكثرُ ممن آمنَ من اليهود.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل غلاف والے ہیں۱ نہیں نہیں بلکہ ان کے کفر کی وجہ سے انہیں اللہ تعالیٰ نے ملعون کردیا ہے، ان کا ایمان بہت ہی تھوڑا ہے۔<br>۲
حواشی
(1) یعنی ہم پر اے محمد ( (صلى الله عليه وسلم) ) تیری باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا، جس طرح دوسرے مقام پر ہے: «وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي أَكِنَّةٍ مِمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ» (حٰم السجدۂ: 5) ”ہمارے دل اس دعوت سے پردے میں ہیں، جس کی طرف تو ہمیں بلاتا ہے۔“(2) دلوں پر حق بات کا اثر نہ کرنا، کوئی فخر کی بات نہیں۔ بلکہ یہ تو ملعون ہونے کی علامت ہے، پس ان کا ایمان بھی تھوڑا ہے (جو عنداللہ نامقبول ہے) یا ان میں ایمان لانے والے کم ہی لوگ ہوں گے۔