Bi`samash taraw biheee anfusahum ai yakfuroo bimaaa anzalal laahu baghyan ai yunazzilal laahu min fadlilhee `alaa mai yashaaa`u min ibaadihee fabaaa`oo bighadabin `alaa ghadab; wa lilkaafireena `azaabum muheen
ترجمہ (جالندھری)
جس چیز کے بدلے انہوں نے اپنے تئیں بیچ ڈالا، وہ بہت بری ہے، یعنی اس جلن سے کہ خدا اپنے بندوں میں جس پر چاہتا ہے، اپنی مہربانی سے نازل فرماتا ہے۔ خدا کی نازل کی ہوئی کتاب سے کفر کرنے لگے تو وہ (اس کے) غضب بالائے غضب میں مبتلا ہو گئے۔ اور کافروں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿بِئْسَمَا اشْتَرَوْاْ بِهِ أَنفُسَهُمْ﴾ بئسَ الذي اختاروا لأنفسِهم حينَ استبدلوا الباطلَ بالحقِّ ﴿أَن يَكْفُرُواْ بِمَا أنَزَلَ اللّهُ﴾ يعني: القرآنَ ﴿بَغْياً﴾ أي: حَسَدًا، والبغيُ: الظُّلمُ، فالباغي طالبٌ للظُّلمِ ﴿أَن يُنَزِّلُ اللّهُ مِن فَضْلِهِ﴾ النبوَّةَ والكتابَ ﴿عَلَى مَن يَشَاء مِنْ عِبَادِهِ﴾ محمدٍ صلى الله عليه وسلم ﴿فَبَاؤُواْ﴾ رَجَعوا ﴿بِغَضَبٍ عَلَى غَضَبٍ﴾ أي: مع غَضَب، فالغضبُ الأولُ بتضييعِهم التوراةَ وتبديلِهم، والثاني بكفرِهم بمحمدٍ صلى الله عليه وسلم ﴿وَلِلْكَافِرِينَ﴾ الجاحدينَ بنبوَّةِ محمد صلى الله عليه وسلم من الناس كلِّهِم ﴿عَذَابٌ مُّهِين﴾ مُخْزٍ، يُهانون فيه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بہت بری ہے وه چیز جس کے بدلے انہوں نے اپنے آپ کو بیچ ڈاﻻ، وه ان کا کفر کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شده چیز کے ساتھ محض اس بات۱ سے جل کر کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل اپنے جس بنده پر چاہا نازل فرمایا، اس کے باعث یہ لوگ غضب<br>۲ پر غضب کے مستحق ہوگئے اور ان کافروں کے لئے رسوا کرنے واﻻ عذاب ہے
حواشی
(1) یعنی اس بات کی معرفت کے بعد بھی، کہ حضرت محمد رسول (صلى الله عليه وسلم) ، وہی آخری پیغمبر ہیں، جن کے اوصاف تورات وانجیل میں مذکور ہیں اور جن کی وجہ سے ہی اہل کتاب ان کے ایک (نجات دہندہ) کے طور پر منتظر بھی تھے، لیکن ان پر محض اس جلن اور حسد کی وجہ سے ایمان نہیں لائے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) ہماری نسل میں سے کیوں نہ ہوئے، جیسا کہ ہمارا گمان تھا، یعنی ان کا انکار دلائل پر نہیں، نسلی منافرت اور حسد وعناد پر مبنی تھا۔(2) غضب پر غضب کا مطلب ہے بہت زیادہ غضب۔ کیوں کہ بار بار وہ غضب والے کام کرتے رہے، جیسا کہ تفصیل گزری، اور اب محض حسد کی وجہ سے قرآن اور حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) کا انکار کیا۔