قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الفتح

سورۃ الفتح آیت ۲۰ کی تفسیر

Surah Fath Ayat 20 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَعَدَكُمُ اللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةً تَأْخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هَٰذِهِۦ وَكَفَّ أَيْدِىَ النَّاسِ عَنكُمْ وَلِتَكُونَ ءَايَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمْ صِرَٰطًا مُّسْتَقِيمًا ٢٠

Wa`adakumul laahu ma ghaanima kaseeratan taakhuzoo nahaa fa`ajjala lakum haazihee wa kaffa aydiyan naasi `ankum wa litakoona aayatal lilmu`mineena wa yahdiyakum siraatam mustaqeema

ترجمہ (جالندھری)

خدا نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ فرمایا کہ تم ان کو حاصل کرو گے سو اس نے غنیمت کی تمہارے لئے جلدی فرمائی اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے۔ غرض یہ تھی کہ یہ مومنوں کے لئے (خدا کی) قدرت کا نمونہ ہو اور وہ تم کو سیدھے رستے پر چلائے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَعَدَكُمُ اللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةً تَأْخُذُونَهَا﴾ وهي الفتوحُ التي تُفتح لهم إلى يومِ القيامة ﴿فَعَجَّلَ لَكُمْ هَذِهِ﴾ أي: مغانمَ خيبر ﴿وَكَفَّ أَيْدِيَ النَّاسِ عَنكُمْ﴾ هم قبائلُ من أسدٍ وغَطَفان، همُّوا أن يُغيروا على عِيالِ المسلمين وذَراريهم بالمدينة في غيبتهم في غزوةِ خيبر، فكفَّ اللهُ أيديَهم بإلقاءِ الرُّعب في قلوبهم ﴿وَلِتَكُونَ﴾ هذه الكفَّةُ ﴿آيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ﴾ على صدقكَ ﴿وَيَهْدِيَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا﴾ يُثيبكم على الإسلام.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اللہ تعالیٰ نے تم سے بہت ساری غنیمتوں کا وعده کیا ہے۱ جنہیں تم حاصل کرو گے پس یہ تو تمہیں جلدی ہی عطا فرما دی<br>۲ اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے<br>۳، تاکہ مومنوں کے لئے یہ ایک نشانی ہو جائے<br>۴ اور (تاکہ) وه تمہیں سیدھی راه چلائے.<br>۵

حواشی

(1) یہ دیگر فتوحات کےنتیجے میں حاصل ہونے والی غنیمتوں کی خوش خبری ہے جو قیامت تک مسلمانوں کو حاصل ہونے والی ہیں۔
(2) یعنی فتح خیبر یا صلح حدیبیہ، کیونکہ یہ دونوں تو فوری طور پر مسلمانوں کو حاصل ہوگئیں۔
(3) حدیبیہ میں کافروں کے ہاتھ اور خیبر میں یہودیوں کے ہاتھ اللہ نے روک دیئے، یعنی ان کے حوصلے پست کر دیئے اور وہ مسلمانوں سے مصروف پیکار نہیں ہوئے۔
(4) یعنی لوگ اس واقعے کا تذکرہ پڑھ کر اندازہ لگا لیں گے کہ اللہ تعالیٰ قلت تعداد کے باوجود مسلمانوں کا محافظ اور دشمنوں پر ان کو غالب کرنے والا ہے یا یہ روک لینا، تمام موعودہ باتوں میں رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی صداقت کی نشانی ہے۔
(5) یعنی ہدایت پر استقامت عطا فرمائے یا اس نشانی سے تمہیں ہدایت میں اور زیادہ کرے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ