Wa maa yastawil ahyaaa`u wa lal amwaat; innal laaha yusmi`u mai yashaaa`u wa maaa anta bimusi`im man fil quboor
ترجمہ (جالندھری)
اور نہ زندے اور مردے برابر ہوسکتے ہیں۔ خدا جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے۔ اور تم ان کو جو قبروں میں مدفون ہیں نہیں سنا سکتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَا يَسْتَوِي الأَحْيَاء﴾ المؤمنون ﴿وَلاَ الأَمْوَاتُ﴾ الكفارُ، ودخولُ (لا) في الآياتِ السابقةِ مع أن المألوفَ: «لا يستوى كذا وكذا»، على نيَّةِ التكرار، كأنه قال: «ولا الظلماتُ والنورُ، ولا النورُ والظلماتُ» ﴿إِنَّ اللَّهَ يُسْمِعُ﴾ الإنذارَ سماعَ هدايةٍ ﴿مَن يَشَاء﴾ إيمانَه ﴿وَمَا أَنتَ بِمُسْمِعٍ مَّن فِي الْقُبُور﴾ شبَّههم في عدمِ الانتفاعِ بالمقبور.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور زنده اور مردے برابر نہیں ہوسکتے۱ ، اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے<br>۲، اور آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں.<br>۳
حواشی
(1) أَحْيَاءٌ سے مومن اور أَمْوَاتٌ سے کافر یا علما اور جاہل یا عقل مند اور غیر عقل مند مراد ہیں۔(2) یعنی جسے اللہ ہدایت سے نوازنے والا ہوتا ہے اور جنت اس کے لئے مقدر ہوتی ہے، اسے حجت ودلیل سننے اور پھر اسے قبول کرنے کی توفیق دے دیتا ہے۔
(3) یعنی جس طرح قبروں میں مردہ اشخاص کو کوئی بات نہیں سنائی جاسکتی، اسی طرح جن کے دلوں کو کفر نے موت سے ہمکنار کردیا ہے، اے پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) تو انہیں حق کی بات نہیں سنا سکتا۔ مطلب یہ ہوا کہ جس طرح مرنے اور قبرمیں دفن ہونے کے بعد مردہ کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا، اسی طرح کافرومﺸرﻙ جن کی قسمت میں بدبختی لکھی ہے، دعوت وتبلیغ سے انہیں فائدہ نہیں ہوتا۔