Yaaa ayyuhan naasuzkuroo ni`matal laahi `alaikum; hal min khaaliqin ghairul laahi yarzuqukum minas samaaa`i wal ard; laaa ilaaha illaa Huwa fa annaa tu`fakoon
ترجمہ (جالندھری)
لوگو خدا کے جو تم پر احسانات ہیں ان کو یاد کرو۔ کیا خدا کے سوا کوئی اور خالق (اور رازق ہے) جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق دے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو؟
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَاأَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا﴾ احفظُوا ﴿نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ﴾ بشكرِها، ولا تنسَوها بكفرِها ﴿هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُم﴾ تقديرُه: هل خالقٌ غيرُ الله يرزقُكم ﴿مِّنَ السَّمَاء﴾ المطرَ ﴿وَالأَرْضِ﴾ النباتَ؟ والاستفهامُ على طريقِ التقرير؛ أي: لا خالقَ غيرُ اللهِ يرزقُكم ﴿لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ فَأَنَّى تُؤْفَكُون﴾ فكيف تُصرَفون عن الإيمان.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
لوگو! تم پر جو انعام اللہ تعالیٰ نے کئے ہیں انہیں یاد کرو۔ کیا اللہ کے سوا اور کوئی بھی خالق ہے جو تمہیں آسمان وزمین سے روزی پہنچائے؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس تم کہاں الٹے جاتے ہو.۱
حواشی
(1) یعنی اس بیان ووضاحت کے بعد بھی تم غیر اللہ کی عبادت کرتے ہو؟ تُؤْفَكُونَ اگر أَفَكَ سے ہو تو معنی ہوں گے پھرنا، تم کہاں پھرے جاتے ہو؟ اور اگر إِفْكٌ سے ہو تو معنی ہیں جھوٹ، جو سچ سے پھرنے کا نام ہے۔
مطلب ہے کہ تمہارے اندر توحید اور آخرت کا انکار کہاں سے آگیا، جب کہ تم مانتے ہو کہ تمہارا خالق اور رازق اللہ ہے۔
(فتح القدیر)۔