Maa yaftahil laahu linnaaasi mir rahmatin falaa mumsika lahaa wa maa yumsik falaa mursila lahoo mimb`dih; wa Huwal `Azeezul Hakeem
ترجمہ (جالندھری)
خدا جو اپنی رحمت (کا دروازہ) کھول دے تو کوئی اس کو بند کرنے والا نہیں۔ اور جو بند کردے تو اس کے بعد کوئی اس کو کھولنے والا نہیں۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿مَا يَفْتَحِ﴾ أي: ما يُرسلُ ﴿اللَّهُ لِلنَّاسِ مِن رَّحْمَةٍ﴾ نعمةٍ ﴿فَلاَ مُمْسِكَ لَهَا﴾ لا يستطيعُ أحدٌ حبسَها ﴿وَمَا يُمْسِكْ فَلاَ مُرْسِلَ لَهُ مِن بَعْدِهِ﴾ أي: من بعدِ إمساكِه تعالى له ﴿وَهُوَ الْعَزِيزُ﴾ فيما أمسَكَ ﴿الْحَكِيم﴾ فيما أرسَلَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ تعالیٰ جو رحمت لوگوں کے لئے کھول دے سو اس کا کوئی بند کرنے واﻻ نہیں اور جس کو بند کردے سو اس کے بعد اس کا کوئی جاری کرنے واﻻ نہیں۱ اور وہی غالب حکمت واﻻ ہے.
حواشی
(1) ان ہی نعمتوں میں سے ارسال رسل اور انزال کتب بھی ہے۔
یعنی ہر چیز کا دینے والا بھی وہی ہے، اور واپس لینے یا روک لینے والا بھی وہی۔
اس کے سوا نہ کوئی معطی اور منعم ہے اور نہ مانع وقابض۔
جس طرح نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) فرمایا کرتے تھے۔
”اللَّهُمَّ لا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ“۔