Wa qaalal lazeena laa yarjoona liqaaa`anaa law laaa unzila `alainal malaaa`ikatu awnaraa Rabbanaa; laqadistakbaroo feee anfusihim wa `ataw `utuwwan kabeeraa
ترجمہ (جالندھری)
اور جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے۔ کہتے ہیں کہ ہم پر فرشتے کیوں نہ نازل کئے گئے۔ یا ہم اپنی آنکھ سے اپنے پروردگار کو دیکھ لیں۔ یہ اپنے خیال میں بڑائی رکھتے ہیں اور (اسی بنا پر) بڑے سرکش ہو رہے ہی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقَالَ الَّذِينَ لاَ يَرْجُونَ لِقَاءنَا﴾ أي: لا يؤمنونَ بالبعثِ، فلا يخافونَ عذابنا: ﴿لَوْلاَ﴾ هلَّا ﴿أُنزِلَ عَلَيْنَا الْمَلاَئِكَةُ﴾ فتُخبرَنا أنَّ محمدًا صادقٌ ﴿أَوْ نَرَى رَبَّنَا﴾ فيُخبرَنا بذلك ﴿لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنفُسِهِمْ﴾ بالكفرِ﴿وَعَتَوْ﴾ طغَوا، والعتوُّ: أشدُّ الكفرِ، وأفحشُ الظُّلم ﴿عُتُوًّا كَبِيرًا﴾ بالغًا أقصى مراتبَه، لطلبِهم رؤيةَ الله حتى يُؤمنوا به.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جنہیں ہماری ملاقات کی توقع نہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر فرشتے کیوں نہیں اتارے جاتے۱ ؟ یا ہم اپنی آنکھوں سے اپنے رب کو دیکھ لیتے<br>۲؟ ان لوگوں نے اپنے آپ کو ہی بہت بڑا سمجھ رکھا ہے اور سخت سرکشی کرلی ہے.<br>۳
حواشی
(1) یعنی کسی انسان کو رسول بنا کر بھیجنے کے بجائے ، کسی فرشتے کو رسول بنا کر بھیجا جاتا۔ یا یہ مطلب ہے کہ پیغمبر کے ساتھ فرشتے بھی نازل ہوتے، جنہیں ہم اپنی آنکھوں سے دیکھتے اور وہ اس بشر رسول کی تصدیق کرتے۔(2) یعنی رب آکر ہمیں کہتا کہ محمد (صلى الله عليه وسلم) میرا رسول ہے اور اس پر ایمان لانا تمارے لیے ضروری ہے۔
(3) اسی استکبار اور سرکشی کا نتیجہ ہے کہ وہ اس قسم کے مطالبے کر رہے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی منشا کے خلاف ہیں۔ اللہ تعالیٰ تو ایمان بالغیب کے ذریعے سے انسانوں کو آزماتا ہے۔ اگر وہ فرشتوں کو ان کی آنکھوں کے سامنے اتار دے یا آپ خود زمین پر نزول فرمالے تو اس کے بعد ان کی آزمائش کا پہلو ہی ختم ہو جائے اس لیے اللہ تعالیٰ ایسا کام کیوں کر کر سکتا ہے جو اس کی حکمت تخلیق اور مشیت تکوینی کے خلاف ہے؟