قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الفرقان

سورۃ الفرقان آیت ۲۳ کی تفسیر

Surah Furqan Ayat 23 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَقَدِمْنَآ إِلَىٰ مَا عَمِلُوا۟ مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَٰهُ هَبَآءً مَّنثُورًا ٢٣

Wa qadimnaaa ilaa maa `amiloo min `amalin faja`alnaahu habaaa`am mansooraa

ترجمہ (جالندھری)

اور جو انہوں نے عمل کئے ہوں گے ہم ان کی طرف متوجہ ہوں گے تو ان کو اُڑتی خاک کردیں گے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَقَدِمْنَا﴾ قصَدْنا ﴿إِلَى مَا عَمِلُوا﴾ أي: الكفارُ ﴿مِنْ عَمَلٍ﴾ من الخيرِ، كصدقةٍ وصلةِ رحمٍ في الدنيا ﴿فَجَعَلْنَاهُ هَبَاء﴾ هو ما يُرى من الغبارِ في شعاع الشمسِ ﴿مَّنثُورًا﴾ مفرَّقًا.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور انہوں نے جو جو اعمال کیے تھے ہم نےان کی طرف بڑھ کر انہیں پراگنده ذروں کی طرح کردیا.۱

حواشی

  1. (1) هَبَاءً ان باریک ذروں کو کہتے ہیں جو کسی سوراخ سے گھر کےاندر داخل ہونےوالی سورج کی کرن میں محسوس ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی انہیں ہاتھ میں پکڑنا چاہے تو یہ ممکن نہیں ہے۔
    کافروں کے عمل بھی قیامت والے دن ان ہی ذروں کی طرح بے حیثیت ہوں گے۔
    کیوں کہ وہ ایمان و اخلاص سے بھی خالی ہوں گے اور موافقت شریعت سے بھی عاری۔
    جب کہ عنداللہ قبولیت کےلیے دونوں شرطیں ضروری ہیں۔
    ایمان و اخلاص بھی اور شریعت اسلامیہ کی مطابقت بھی۔
    یہاں کافروں کے اعمال کو جس طرح بے حیثیت ذروں کی مثل کہا گیا ہے۔
    اسی طرح دوسرے مقامات پر کہیں راکھ سے، کہیں سراب سے اور کہیں صاف چکنے پتھر سے تعبیر کیاگیا ہے۔
    یہ ساری تمثیلات پہلے گزر چکی ہیں ملاحظہ ہو سورۃ البقرۃ : 264، سورۃ ابراہیم : 18 اور سورۃ النور : 29۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ