Wa laqad ataw `alal qaryatil lateee umtirat mataras saw`; afalam yakoonoo yarawnahaa; bal kaanoo laa yarjoona nushooraa
ترجمہ (جالندھری)
اور یہ کافر اس بستی پر بھی گزر چکے ہیں جس پر بری طرح کا مینہ برسایا گیا تھا۔ کیا وہ اس کو دیکھتے نہ ہوں گے۔ بلکہ ان کو (مرنے کے بعد) جی اُٹھنے کی امید ہی نہیں تھی۔
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَقَدْ أَتَوْا﴾ يعني: قريشًا، مرُّوا في متاجِرِهم إلى الشام ﴿عَلَى الْقَرْيَةِ﴾ يعني: سَدوم، عُظمى قرى قومِ لوطٍ ﴿الَّتِي أُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ﴾ الرَّمي بالحجارةِ ﴿أَفَلَمْ يَكُونُوا يَرَوْنَهَا﴾ فيتفكَّروا فيُؤمنوا ﴿بَلْ كَانُوا لاَ يَرْجُونَ نُشُورًا﴾ لا يخافونَ بعثًا، فلا يؤمنون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ لوگ اس بستی کے پاس سے بھی آتے جاتے ہیں جن پر بری طرح کی بارش برسائی گئی۱ ۔ کیا یہ پھر بھی اسے دیکھتے نہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ انہیں مرکر جی اٹھنے کی امید ہی نہیں.<br>۲
حواشی
(1) بستی سے، قوم لوط کی بستیاں سدوم اور عمورہ وغیرہما مراد ہیں اوربری بارش سےپتھروں کی بارش مراد ہے۔ ان بستیوں کوالٹ دیاگیا تھا اور اس کےبعد ان پر کھنگر پتھروں کی بارش کی گئی تھی جیسا کہ سورۂ ہود۔ 82 میں بیان کیاگیا ہے۔ یہ بستیاں شام و فلسطین کے راستے میں پڑتی ہیں، جن سے گزر کر ہی اہل مکہ آتے جاتے تھے۔(2) اس لیےان تباہ شدہ بستیوں اوران کے کھنڈرات دیکھنے کےباوجود عبرت نہیں پکڑتے۔ اورآیات الٰہی اور اللہ کے رسول کی تکذیب سے باز نہیں آتے۔