قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الفرقان

سورۃ الفرقان آیت ۴۳ کی تفسیر

Surah Furqan Ayat 43 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
أَرَءَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَٰهَهُۥ هَوَىٰهُ أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا ٤٣

Ara`aita manit takhaza ilaahahoo hawaahu afa anta takoonu `alaihi wakeelaa

ترجمہ (جالندھری)

کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے خواہش نفس کو معبود بنا رکھا ہے تو کیا تم اس پر نگہبان ہوسکتے ہو

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

ثم وبَّخ كلَّ من عبدَ غيرَ الله تعالى، فقال: ﴿أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوَاهُ﴾ كان أحدُهم يعبدُ الحجرَ، فإذا رأى حجرًا أحسنَ منه، رمى به، وعبدَ الآخرَ ﴿أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلاً﴾ يحفظُه من اتِّباعِ هواه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

کیا آپ نے اسے بھی دیکھا جو اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنائے ہوئے ہے کیا آپ اس کے ذمہدار ہوسکتے ہیں؟۱

حواشی

  1. (1) یعنی جو چیز اس کے نفس کواچھی لگی، اسی کو اپنا دین و مذہب بنالیا، کیا ایسے شخص کو تو راہ یاب کرسکتا ہے یا اللہ کے عذاب سے چھڑا سکے گا؟ اس کو دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا (کیا وہ شخص جس کے لیے اس کا برا عمل مزین کردیا گیا، پس وہ اسے اچھا سمجھتا ہے، پس اللہ تعالیٰ ہی جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اورجسے چاہتا ہے راہ یاب۔
    پس تو ان پر حسرت و افسوس نہ کر)
    (فاطر۔

  2. حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔
    زمانۂ جاہلیت میں آدمی ایک عرصےتک سفید پتھر کی عبادت کرتا رہتا، جب اسے اس سے اچھا پتھر نظر آجاتا تو وہ پہلے پتھر کو چھوڑ کر دوسرے پتھر کی پوجا شروع کردیتا (ابن کثیر) مطلب یہ ہے کہ ایسے اشخاص، جو عقل و فہم سے اس طرح عاری اورمحض خواہش نفس کو اپنا معبود بنائے ہوئے ہیں۔
    اے پیغمبر کیا تو ان کو ہدایت کےراستے پر لگا سکتا ہے؟ یعنی نہیں لگا سکتا۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ