قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الفرقان

سورۃ الفرقان آیت ۶۱ کی تفسیر

Surah Furqan Ayat 61 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
تَبَارَكَ الَّذِى جَعَلَ فِى السَّمَآءِ بُرُوجًا وَجَعَلَ فِيهَا سِرَٰجًا وَقَمَرًا مُّنِيرًا ٦١

Tabaarakal lazee ja`ala fis samaaa`i buroojanw wa ja`ala feehaa siraajanw wa qamaram muneeraa

ترجمہ (جالندھری)

اور (خدا) بڑی برکت والا ہے جس نے آسمانوں میں برج بنائے اور ان میں (آفتاب کا نہایت روشن) چراغ اور چمکتا ہوا چاند بھی بنایا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿تَبَارَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاء بُرُوجًا﴾ يعني: البروجَ الاثني عشر، وهي: الحَمَل، والثور، والجوزاء، والسَّرطان، والأسد، والسُّنبلة، والميزان، والعقرب، والقَوس، والجَدْي، والدَّلو، والحوت، وهي منازلُ الكواكبِ ﴿وَجَعَلَ فِيهَا سِرَاجًا﴾ يعني: الشمسَ ﴿وَقَمَرًا مُّنِيرًا﴾ مضيئًا بالليل.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

بابرکت ہے وه جس نے آسمان میں برج بنائے۱ اور اس میں آفتاب بنایا اور منور مہتاب بھی.

حواشی

  1. (1) بُرُوجٌ بُرْجٌ کی جمع ہے، سلف کی تفسیر میں بروج سے مراد بڑے بڑے ستارے لیے گئے ہیں۔
    اور اسی مراد پر کلام کا نظم واضح ہے کہ بابرکت ہے وہ ذات جس نے آسمان میں بڑے بڑے ستارے اور سورج اور چاند بنائے۔
    بعد کے مفسرین نےاس سے اہل نجوم کے مصطلحہ بروج مراد لے لیے۔
    اور یہ بارہ برج ہیں۔
    حمل، ثور، جوزاء، سرطان، اسد، سنبلہ، میزان، عقرب، قوس، جدی، دلو اور حوت۔
    اور یہ برج سات بڑے سیاروں کی منزلیں ہیں۔
    جن کے نام ہیں۔
    مریخ، زہرہ، عطارد، قمر، شمس، مشتری اورزحل۔
    یہ کواکب (سیارے) ان برجوں میں اس طرح اترتے ہیں، جیسے یہ ان کے لیے عالی شان محل ہیں (ایسرالتفاسیر)۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ