وَأَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيْنَٰهُمْ فَاسْتَحَبُّوا۟ الْعَمَىٰ عَلَى الْهُدَىٰ فَأَخَذَتْهُمْ صَٰعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُونِ بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ١٧
Wa ammaa Samoodu fahadinaahum fastahabbul `ama `alal huda fa akhazathum saa`iqatul `azaabil hooni bimaa kaanoo yaksiboon
ترجمہ (جالندھری)
اور جو ثمود تھے ان کو ہم نے سیدھا رستہ دکھا دیا تھا مگر انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھا دھند رہنا پسند کیا تو ان کے اعمال کی سزا میں کڑک نے ان کو آپکڑا۔ اور وہ ذلت کا عذاب تھا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيْنَاهُمْ﴾ بينَّا لهم سبيلَ الهُدى ﴿فَاسْتَحَبُّوا الْعَمَى﴾ الكفرَ ﴿عَلَى الْهُدَى﴾ الإيمانِ ﴿فَأَخَذَتْهُمْ صَاعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُونِ﴾ الذي يُهينُهم ﴿بِمَا كَانُوا يَكْسِبُون﴾ من اختيارِ الكفر.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
رہے ﺛمود، سو ہم نے ان کی بھی رہبری کی۱ پھر بھی انہوں نے ہدایت پر اندھے پن کو ترجیح دی<br>۲ جس بنا پر انہیں (سراپا) ذلت کے عذاب، کی کڑک نے ان کے کرتوتوں کے باعﺚ پکڑ لیا.<br>۳
حواشی
(1) یعنی ان کو توحید کی دعوت دی، اس کے دلائل ان کےسامنے واضح کیے اور ان کے پیغمبر حضرت صالح (عليه السلام) کے ذریعے سے ان پر حجت تمام کی۔(2) یعنی انہوں نے مخالفت اور تکذیب کی، حتیٰ کہ اس اونٹنی تک کو ذبح کر ڈالا جو بطور معجزہ، ان کی خواہش پر چٹان سے ظاہر کی گئی تھی اورپیغمبر کی صداقت کی دلیل تھی۔
(3) صَاعِقَةٌ، عذاب شدید کو کہتے ہیں، ان پریہ سخت عذاب چنگھاڑ اور زلزلے کی صورت میں آیا، جس نے انہیں ذلت و رسوائی کے ساتھ تباہ وبر باد کر دیا۔