قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ حٰمٓ السجدہ

سورۃ حٰمٓ السجدہ آیت ۲۰ کی تفسیر

Surah Fussilat Ayat 20 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
حَتَّىٰٓ إِذَا مَا جَآءُوهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ وَأَبْصَٰرُهُمْ وَجُلُودُهُم بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ٢٠

Hattaaa izaa maa jaaa`oohaa shahida `alaihim samu`uhum wa absaaruhum wa julooduhum bimaa kaanoo ya`maloon

ترجمہ (جالندھری)

یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور آنکھیں اور چمڑے (یعنی دوسرے اعضا) ان کے خلاف ان کے اعمال کی شہادت دیں گے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿حَتَّى إِذَا مَا جَاؤُوهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ وَأَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُون﴾ يُنطِقها الله تعالى كإنطاقِ اللسان، فتشهدُ بما صدَرَ منها.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یہاں تک کہ جب بالکل جہنم کےپاس آجائیں گے اور ان پر ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے اعمال کی گواہی دیں گی.۱

حواشی

  1. (1) یعنی جب وہ اس بات سے انکار کریں گے کہ انہوں نے شرک کا ارتکاب کیا، تو اللہ تعالیٰ ان کےمونہوں پر مہر لگا دے گا اور ان کے اعضاء بول کر گواہی دیں گے کہ یہ فلاں فلاں کام کرتے رہے إِذَا مَا جَاءُواهَا میں مَا زائد ہے تاکید کے لیے .
    انسان کے اندر پانچ حواس ہیں۔
    یہاں دو کا ذکر ہے۔
    تیسری جلد (کھال) کا ذکر ہے جو مس یا لمس کا آلہ ہے۔
    یوں حواس کی تین قسمیں ہو گئیں۔
    باقی دو حواس کا ذکر اس لیے نہیں کیا کہ ذوق (چکھنا) بوجوہ لمس میں داخل ہے، کیونکہ یہ چکھنا اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک اس شے کو زبان کی جلد پر نہ رکھا جائے۔
    اسی طرح سونگھنا (شم) اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہ شئے ناک کی جلد پر نہ گزرے۔
    اس اعتبار سے جلود کے لفظ میں تین حواس آجاتے ہیں۔
    (فتح القدیر)

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ