قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ حٰمٓ السجدہ

سورۃ حٰمٓ السجدہ آیت ۳۰ کی تفسیر

Surah Fussilat Ayat 30 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا۟ رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَٰمُوا۟ تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَٰٓئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا۟ وَلَا تَحْزَنُوا۟ وَأَبْشِرُوا۟ بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنتُمْ تُوعَدُونَ ٣٠

Innal lazeena qaaloo Rabbunal laahu summas taqaamoo tatanazzalu `alaihimul malaaa `ikatu allaa takhaafoo wa laa tahzanoo wa abshiroo bil Jannnatil latee kuntum too`adoon

ترجمہ (جالندھری)

جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار خدا ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے ان پر فرشتے اُتریں گے (اور کہیں گے) کہ نہ خوف کرو اور نہ غمناک ہو اور بہشت کی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا خوشی مناؤ

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا﴾ على قولهم، فلم يختلَّ توحيدُهم، ولا اضطربَ إيمانُهم ﴿تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلاَئِكَةُ﴾ عند الموتِ بالبُشرى ﴿أَلاَّ﴾ أي: بأنْ لا ﴿تَخَافُوا وَلاَ تَحْزَنُوا﴾ أمَنةٌ عامةٌ في كلِّ مهمٍّ مستأنَفٍ، وتسليةٌ في كلِّ فائتٍ ﴿وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُون﴾ في الدنيا على لسانِ الرُّسل.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

(واقعی) جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے۱ پھر اسی پر قائم رہے<br>۲ ان کے پاس فرشتے (یہ کہتے ہوئے آتے ہیں<br>۳ کہ تم کچھ بھی اندیشہ اور غم نہ کرو<br>۴ (بلکہ) اس جنت کی بشارت سن لو جس کا تم وعده دیئے گئے ہو.<br>۵

حواشی

(1) یعنی ایک اللہ وحدہ لاشریک . رب بھی وہی اور معبود بھی وہی . یہ نہیں کہ ربوبیت کا تو اقرار ، لیکن الوہیت میں دوسروں کو بھی شریک کیا جارہا ہے۔
(2) یعنی سخت سے سخت حالات میں بھی ایمان و توحید پر قائم رہے، اس سے انحراف نہیں کیا بعض نےاستقامت کے معنی اخلاص کیے ہیں۔ یعنی صرف ایک اللہ ہی کی عبادت واطاعت کی۔ جس طرح حدیث میں بھی آتا ہے، ایک شخص نے رسول (صلى الله عليه وسلم) سے کہا مجھےایسی بات بتلا دیں کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کے بعد کسی سے مجھے کچھ پوچھنے کی ضرورت نہ رہے۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، ”قُلْ آمَنْتُ بِاللهِ ثُمَّ اسْتَقِمْ“ (صحيح مسلم- كتاب الإيمان، باب جامع أوصاف الإسلام) (کہہ، میں اللہ پر ایمان لایا، پھر اس پر استقامت اختیار کر)۔
(3) یعنی موت کے وقت، بعض کہتےہیں، فرشتے یہ خوش خبری تین جگہوں پر دیتے ہیں، موت کے وقت، قبر میں اور قبر سے دوبارہ اٹھنے کے وقت۔
(4) یعنی آخرت میں پیش آنے والے حالات کا اندیشہ اور دنیا میں مال و اولاد جو چھوڑ آئے ہو، ان کا غم نہ کرو۔
(5) یعنی دنیامیں جس کا وعدہ تمہیں دیا گیا تھا۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ