Wa laa tastawil hasanatu wa las saiyi`ah; idfa` billatee hiya ahsanu fa`izal lazee bainaka wa bainahoo `adaawatun ka`annahoo waliyun hameem
ترجمہ (جالندھری)
اور بھلائی اور برائی برابر نہیں ہوسکتی۔ تو (سخت کلامی کا) ایسے طریق سے جواب دو جو بہت اچھا ہو (ایسا کرنے سے تم دیکھو گے) کہ جس میں اور تم میں دشمنی تھی گویا وہ تمہارا گرم جوش دوست ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلاَ تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلاَ السَّيِّئَةُ﴾ فالحسنةُ أفضل، المرادُ: ولا تستوي الحسنةُ والسيئةُ، ولا السيئةُ والحسنةُ ﴿ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ﴾ آيةٌ جمعَتْ مكارمَ الأخلاقِ، مثل: بذلِ السلام، وحسنِ الأدب، وكَظْمِ الغيظِ، وغيرِه ﴿فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيم﴾ المعنى: إذا فعلتَ ذلك، صار العدوُّ كالصديقِ القريبِ في محبَّته.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی۱ ۔ برائی کو بھلائی سے دفع کرو پھر وہی جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی ہے ایسا ہو جائے گا جیسے دلی دوست.<br>۲
حواشی
(1) بلکہ ان میں عظیم فرق ہے۔(2) یہ ایک بہت ہی اہم اخلاقی ہدایت ہےکہ برائی کو اچھائی کے ساتھ ٹالو۔ یعنی برائی کا بدلہ احسان کے ساتھ، زیادتی کا بدلہ عفو کے ساتھ، غضب کا صبر کے ساتھ، بےہودگیوں کا جواب چشم پوشی کے ساتھ اور مکروہات (ناپسندیدہ باتوں کا) کا جواب برداشت اور حلم کے ساتھ دیا جائے۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گاکہ تمہارا دشمن، دوست بن جائے گا، دور دور رہنے والا قریب ہو جائے گا اور خون کاﭘیاسا، تمہارا گرویدہ اور جانثار ہو جائے گا۔