Wa law ja`alnaahu Qur-aanan A`jamiyyal laqaaloo law laa fussilat Aayaatuhoo `a A`jamiyyunw wa `Arabiyy; qul huwa lillazeena aamanoo hudanw wa shifaaa`unw wallazeena la yu`minoona feee aazaanihim waqrunw wa huwa `alaihim `amaa; ulaaa`ika yunaadawna mim maakaanim ba`eed
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر ہم اس قرآن کو غیر زبان عرب میں (نازل) کرتے تو یہ لوگ کہتے کہ اس کی آیتیں (ہماری زبان میں) کیوں کھول کر بیان نہیں کی گئیں۔ کیا (خوب کہ قرآن تو) عجمی اور (مخاطب) عربی۔ کہہ دو کہ جو ایمان لاتے ہیں ان کے لئے (یہ) ہدایت اور شفا ہے۔ اور جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں گرانی (یعنی بہراپن) ہے اور یہ ان کے حق میں (موجب) نابینائی ہے۔ گرانی کے سبب ان کو (گویا) دور جگہ سے آواز دی جاتی ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَوْ جَعَلْنَاهُ﴾ أي: هذا الكتابَ الذي يُقرأُ على الناسِ ﴿قُرْآنًا أَعْجَمِيًّا﴾ يُقرأُ بغيرِ لغةِ العرب ﴿لَّقَالُوا لَوْلاَ فُصِّلَتْ﴾ هَلَّا بُينت ﴿آيَاتُهُ﴾ بالعربيةِ ﴿أَأَعْجَمِيٌّ وَعَرَبِيٌّ قُلْ هُوَ﴾ أي: القرآنُ ﴿لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى﴾ من الضلالةِ ﴿وَشِفَاء﴾ لما في القلوبِ من الشكوكِ ﴿وَالَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ﴾ هو ﴿فِي آذَانِهِمْ وَقْرٌ﴾ صمَمٌ ﴿وَهُوَ عَلَيْهِمْ عَمًى﴾ وذلك لتَصامِّهم عند سماعِه، وتَعاميهم عمَّا يرونَ من آياتهِ ﴿أُوْلَئِكَ يُنَادَوْنَ مِن مَّكَانٍ بَعِيد﴾ تمثيلٌ لهم في عدمِ قبولهم واستماعِهم له بمَنْ يُنادى من بعدٍ، لم يسمَعْ، ولم يفهَم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اگر ہم اسے عجمی زبان کا قرآن بناتے تو کہتے۱ کہ اس کی آیتیں صاف صاف بیان کیوں نہیں کی گئیں<br>۲؟ یہ کیا کہ عجمی کتاب اور آپ عربی رسول<br>۳؟ آپ کہہ دیجئے! کہ یہ تو ایمان والوں کے لیے ہدایت و شفا ہے اور جو ایمان نہیں ﻻتے ان کے کانوں میں تو (بہراپن اور) بوجھ ہے اور یہ ان پر اندھاپن ہے، یہ وه لوگ ہیں جو کسی بہت دور دراز جگہ سے پکارے جا رہے ہیں.<br>۴
حواشی
(1) یعنی عربی کے بجائے کسی اور زبان میں قرآن نازل کرتے۔(2) یعنی ہماری زبان میں اسے بیان کیوں نہیں کیاگیا،جسےہم سمجھ سکتے، کیونکہ ہم توعرب ہیں، عجمی زبان نہیں سمجھتے۔
(3) یہ بھی کافروں ہی کا قول ہےکہ وہ تعجب کرتےہیں کہ رسول تو عربی ہے اور قرآن اس پر عجمی زبان میں نازل ہوا ہے۔ مطلب یہ کہ قرآن کو عربی زبان میں نازل فرما کر اس کے اولین مخاطب عربوں کے لیے کوئی عذر باقی نہیں رہنے دیا۔ ہے اگر یہ غیر عربی زبان میں ہوتا تو وہ عذر کر سکتے تھے۔
(4) یعنی جس طرح دور کا شخص، دوری کی وجہ سے پکارنے والے کی آواز سننے سے قاصر رہتا ہے، اسی طرح ان لوگوں کی عقل و فہم میں قرآن نہیں آتا۔