Wa la in azaqnaahu rahmatam minnaa mim ba`di dar raaa`a massat hu la yaqoolanna haazaa lee wa maaa azunnus Saa`ata qaaa`imatanw wa la`in ruji`tu ilaa Rabbeee inna lee `indahoo lalhusnaa; falanu nabbi`annal lazeena kafaroo bimaa `amiloo wa lanuzeeqan nahum min `azaabin ghaleez
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد ہم اس کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو میرا حق تھا اور میں نہیں خیال کرتا کہ قیامت برپا ہو۔ اور اگر (قیامت سچ مچ بھی ہو اور) میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو میرے لئے اس کے ہاں بھی خوشحالی ہے۔ پس کافر جو عمل کیا کرتے وہ ہم ان کو ضرور جتائیں گے اور ان کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَئِنْ أَذَقْنَاهُ﴾ آتيناهُ ﴿رَحْمَةً﴾ سعةً وعافيةً ﴿مِّنَّا مِن بَعْدِ ضَرَّاء مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ هَذَا لِي﴾ أي: بعملي ﴿وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً﴾ كزعمِ محمدٍ ﴿وَلَئِن رُّجِعْتُ إِلَى رَبِّي﴾ فَرَضًا ﴿إِنَّ لِي عِندَهُ لَلْحُسْنَى﴾ الجنة، يقولُ ذلك استهزاءًَ ﴿فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِمَا عَمِلُوا﴾ من الأعمالِ المُوجبةِ لهم النار ﴿وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنْ عَذَابٍ غَلِيظ﴾ شديد.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جو مصیبت اسے پہنچ چکی ہے اس کے بعد اگر ہم اسے کسی رحمت کا مزه چکھائیں تو وه کہہ اٹھتا ہے کہ اس کا تو میں حقدار۱ ہی تھا اور میں تو خیال نہیں کرسکتا کہ قیامت قائم ہوگی اور اگر میں اپنے رب کے پاس واپس کیا گیا تو بھی یقیناً میرے لیے اس کے پاس بھی بہتری<br>۲ ہے، یقیناً ہم ان کفار کو ان کے اعمال سے خبردار کریں گے اور انہیں سخت عذاب کا مزه چکھائیں گے.
حواشی
(1) یعنی اللہ کے ہاں میں محبوب ہوں، وہ مجھ سے خوش ہے، اسی لیے مجھے وہ اپنی نعمتوں سے نواز رہا ہے۔ حالانکہ دنیا کی کمی بیشی اس کی محبت یا ناراضی کی علامت نہیں ہے۔ بلکہ صرف آزمائش کے لیے اللہ ایسا کرتا ہے تاکہ وہ دیکھے کہ نعمتوں میں اس کا شکر کون کررہا ہے اور تکلیﻔوں میں صابر کون ہے؟(2) یہ کہنے والا منافق یا کافر ہے، کوئی مومن ایسی بات نہیں کہہ سکتا۔ کافر ہی یہ سمجھتا ہے کہ میری دنیا خیر کے ساتھ گزر رہی ہے تو آخرت بھی میرے لیے ایسی ہی ہوگی۔