لَّا يَسْـَٔمُ الْإِنسَٰنُ مِن دُعَآءِ الْخَيْرِ وَإِن مَّسَّهُ الشَّرُّ فَيَـُٔوسٌ قَنُوطٌ ٤٩
Laa yas`amul insaanu min du`aaa`il khairi wa im massa hush sharru fa ya`oosun qanoot
ترجمہ (جالندھری)
انسان بھلائی کی دعائیں کرتا کرتا تو تھکتا نہیں اور اگر تکلیف پہنچ جاتی ہے تو ناامید ہوجاتا اور آس توڑ بیٹھتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لاَ يَسْأَمُ الإِنسَانُ﴾ لا يمَلُّ الكافر ﴿مِن دُعَاء الْخَيْرِ﴾ من طلبِ السَّعة في المال ﴿وَإِن مَّسَّهُ الشَّرُّ﴾ الفقرُ والشدةُ ﴿فَيَؤُوسٌ﴾ من فضلِ الله ﴿قَنُوط﴾ قاطعٌ الرجاءَ من رحمته.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بھلائی کے مانگنے سے انسان تھکتا نہیں۱ اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچ جائے تو مایوس اور ناامید ہو جاتا ہے.<br>۲
حواشی
(1) یعنی دنیا کا مال واسباب، صحت وقوت، عزت ورفعت اور دیگر دنیوی نعمتوں کے مانگنے سے انسان نہیں تھکتا، بلکہ مانگتا ہی رہتا ہے۔ انسان سے مراد انسانوں کی غالب اکثریت ہے۔(2) یعنی تکلیف پہنچنے پر فوراً مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے، جب کہ اللہ کے مخلص بندوں کا حال اس سے مختلف ہوتا ہے۔ وہ ایک تو دنیا کے طالب نہیں ہوتے، ان کے سامنے ہر وقت آخرت ہی ہوتی ہے، دوسرے، تکلیف پہنچنے پر بھی وہ اللہ کی رحمت اور اس کے فضل سے مایوس نہیں ہوتے، بلکہ آزمائشوں کو بھی وہ کفارۂ سیئات اور رفع درجات کا باعث گردانتے ہیں۔ گویا مایوسی ان کے قریب بھی نہیں پھٹکتی۔