Zaalikum bi annahooo izaa du`iyal laahu wahdahoo kafartum wa iny yushrak bihee tu`minoo; falhukmu lillaahil `Aliyyil Kabeer
ترجمہ (جالندھری)
یہ اس لئے کہ جب تنہا خدا کو پکارا جاتا تھا تو تم انکار کردیتے تھے۔ اور اگر اس کے ساتھ شریک مقرر کیا جاتا تھا تو تسلیم کرلیتے تھے تو حکم تو خدا ہی کا ہے جو (سب سے) اوپر اور (سب سے) بڑا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ذَلِكُم﴾ أي: الذي أنتُم فيه من العذاب ﴿بِأَنَّهُ﴾ أي: بسببِ أنكم ﴿إِذَا دُعِيَ اللَّهُ وَحْدَهُ﴾ بالتوحيدِ ﴿كَفَرْتُمْ وَإِنْ يُشْرَكْ بِهِ﴾ معبودُكم ﴿تُؤْمِنُوا﴾ تُصدِّقوا ذلك المشركَ ﴿فَالْحُكْمُ﴾ اليومَ بعذابِكم وتخليدِكم في النارِ ﴿لِلَّهِ الْعَلِيِّ الْكَبِير﴾ لا لتلك التي كنتُم تُشرِكونها معه في الأُلوهية، والعَلِيُّ الكبيرُ صفتا مدحٍ من صفاتِه تعالى.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ (عذاب) تمہیں اس لیے ہے کہ جب صرف اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا تو تم انکار کر جاتے تھے اور اگر اس کے ساتھ کسی کو شریک کیا جاتا تھا تو تم مان لیتے۱ تھے پس اب فیصلہ اللہ بلند و بزرگ ہی کا ہے.<br>۲
حواشی
(1) یہ ان کے جہنم سے نہ نکالےجانے کا سبب بیان فرمایا ہے کہ تم دنیا میں اللہ کی توحید کے منکر تھے اور شرک تمہیں مرغوب تھا، اس لیے اب جہنم کے دائمی عذاب کے سوا تمہارے لیے کچھ نہیں۔(2) اسی ایک اللہ کا حکم ہے کہ اب تمہارےلیے جہنم کا عذاب ہمیشہ کےلیے ہے اور اس سے نکلنے کی کوئی سبیل نہیں۔ جو عَلِيٌّ ، یعنی ان باتوں سے بلند ہے کہ اس کی ذات یا صفات میں کوئی اس جیسا ہو اور كَبِيرٌ یعنی ان باتوں سے بہت بڑا ہےکہ اس کی کوئی مثل ہو یا بیوی اور اولاد ہو یا شریک ہو۔