قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ المؤمن

سورۃ المؤمن آیت ۳۱ کی تفسیر

Surah Ghafir Ayat 31 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
مِثْلَ دَأْبِ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَالَّذِينَ مِنۢ بَعْدِهِمْ ۚ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ ٣١

Misla daabi qawmi Noohinw wa `aadinw wa Samooda wallazeena mim ba`dihim; wa mal laahu yureedu zulmal lil`ibaad

ترجمہ (جالندھری)

یعنی) نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور جو لوگ ان کے پیچھے ہوئے ہیں ان کے حال کی طرح (تمہارا حال نہ ہوجائے) اور خدا تو بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿مِثْلَ دَأْبِ﴾ أي: مثلَ عادةِ ﴿قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَالَّذِينَ مِن بَعْدِهِمْ﴾ أي: مثلَ حالهم في العذاب، أو مثلَ عادتِهم في الإقامةِ على التكذيب، حتى أتاهم العذابُ ﴿وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَاد﴾ لأنه عادلٌ، فلا يُهلكهم قبل ثبوتِ الحجَّة عليهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

جیسے امت نو ح اور عاد وﺛمود اور ان کے بعد والوں کا (حال ہوا)۱ ، اللہ اپنے بندوں پر کسی طرح کا ﻇلم کرنا نہیں چاہتا.<br>۲

حواشی

(1) یہ اس مومن آدمی نے دوبارہ اپنی قوم کو ڈرایا کہ اگر اللہ کے رسول کی تکذیب پر ہم اڑے رہے، تو خطرہ ہے کہ گزشتہ قوموں کی طرح عذاب الٰہی کی گرفت میں آجائیں گے۔
(2) یعنی اللہ نے جن کوبھی ہلاک کیا، ان کے گناہوں کی پاداش میں اور رسولوں کی تکذیب و مخالفت کی وجہ سے ہی ہلاک کیا، ورنہ وہ شفیق و رحیم رب اپنے بندوں پر ظلم کرنے کا ارادہ ہی نہیں کرتا۔ گویا قوموں کی ہلاکت، یہ ان پر اللہ کا ظلم نہیں ہے بلکہ قانون مکافات کا ایک لازمی نتیجہ ہے جس سے کوئی قوم اور فرد مستثنیٰ نہیں: از مکافات عمل غافل مشو گندم از گندم بروید جو از جو
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ